The changing political situation; the intentions of the members resigning
Posted By: Wali on 24-12-2017 | 04:07:14Category: Political Videos, Newsلاہور: بدلتی ہوئی ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر ختم نبوتؐ کے معاملے پر 30 سے زائد حکومتی اراکین اسمبلی نے استعفے دینے کا ارادہ تبدیل کرلیا۔
ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر ختم نبوتؐ کے معاملے پر صاحبزادہ حمید الدین سیالوی کواستعفوں کی یقین دہانی کرانیوالے 30 سے زائد حکومتی اراکین اسمبلی نے استعفے دینے کا ارادہ تبدیل کرلیااورآئندہ الیکشن میں بھی ن لیگ کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق قادیانیوں کے ایشو پر وزیر قانون کے بیان پر پیر حمیدالدین سیالوی کو استعفوں کی یقین دہانی کرانے والوں میں محمد وارث کلو، عبدالرزاق ڈھلوں، مناظر حسین رانجھا، وفاقی وزیر مملکت پیر امین الحسنات شاہ، رجب علی بلوچ، چودھری حامد حمید، ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی، شیخ اکرم، ملک شاکر اعوان، شفقت حیات بلوچ وغیرہ شامل تھے۔ ان میں سے صرف 4 اراکین پنجاب اسمبلی اور2 اراکین قومی اسمبلی نے استعفے دیے ہیں تام باقی لوگوں نے بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ن لیگ میں ہی رہنے کا فیصلہ کیاہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











