Top Rated Posts ....
Search

Sunny Leone from the Parnan Star to the author

Posted By: Akram on 24-12-2017 | 04:14:00Category: Political Videos, News


انڈیا کے دارالحکومت دہلی میں قائم پبلشنگ ہاؤس جگرناٹ نے پچھلے ماہ ’سویٹ ڈریمز‘ کے نام سے 12 ہیجان انگیز کہانیاں شائع کی ہیں، جن کی منصفہ انڈیا کی مقبول ترین خاتون ہیں۔

یہ مصنفہ بالی وڈ کی مشہور اداکارہ کرنجیت کور ہیں جن کو دنیا سنی لیونی کے نام سے جانتی ہے۔

٭ گوگل پر سنی لیونی کی سب سے زیادہ تلاش

٭ سنی کی خواہش

٭ ’اپنے مستقبل کے بارے میں سنجیدہ ہوں‘

یہ کہانیاں موبائل فونز پر ریلیز کی گئی ہیں اور یہ پہلا موقع ہے کہ تخلیقی افسانے کو لوگ سٹمارٹ فونز پر پڑھ سکیں گے۔

لیون کی یہ کہانیاں متنوع ہیں۔ ایک کہانی میں نیویارک میں ایک انڈین آٹی ٹی کا ماہر ایک انڈین سٹرپر کے ساتھ تعلقات قائم کرتا ہے، جب کہ ایک اور کہانی میں ایک وفادار انڈین خاتون اپنے مردہ شوہر کے بھوت سے سیکس کرتی ہے۔

سنی لیونی کی یہ کہانیاں نیویارک میں آئی ٹی کمپنی تابعدار انڈین بیوی کے بارے میں ہیں۔

سنی لیونی نے ان کہانیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے بی بی سی کو بتایا: ’میں اپنے لیپ ٹاپ پر جہاں موقع ملتا تھا لکھتی تھی، چاہے میں ممبئی میں ہوں یا لاس اینجلس کے کسی پرسکون مقام پر، اپنے مکان میں یا بالی وڈ میں شوٹنگ کے دوران۔ مجھے پہلے مسودے کو حتمی شکل دینے میں چار ماہ لگے۔‘

انھوں نے کہا کہ جب انھوں نے لکھنا شروع کیا تو ہیجان انگیز کہانیاں ہی ان کے ذہن میں تھیں۔

’میں نے پہلے کبھی نہیں لکھا لیکن جب پبلشروں نے مجھ سے لکھنے کا کہا تو میں نے چیلنج قبول کر لیا۔‘

جگرناٹ پبلشنگ ہاؤس کی پبلشر چِکی سرکار کا کہنا ہے: ’ہیجان انگیز کہانیاں ای بُکس میں عالمی سطح پر سب سے زیادہ بکنے والی کہانیاں ہیں اور ہمارا خیال تھا کہ یہ سمارٹ فونز پر بہت پسند کی جائیں گی۔‘

چِکی سرکار کا کہنا ہے: ’سنی کے انڈیا میں اور سوشل میڈیا پر مداحوں کی بہت بڑی تعداد ہے۔ فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر ان کے دو کروڑ 20 لاکھ فولوئرز ہیں جن میں خواتین کی بھی بڑی تعداد ہے جو سنی کی لکھائی پڑھنے کے لیے بے تاب ہیں۔‘

سنی لیونی انڈیا میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی خاتون ہیں۔

انڈیا میں وہ پہلی بار ٹی وی پر 2011 میں ریئلٹی شو بگ باس کے پانچویں سیزن میں آئی تھیں۔ اس سے قبل ان کو انڈیا میں لوگ ان کو پورن سٹار کے طور پر جانتے تھے۔

اس کے بعد سے ان کو فلموں میں کام کرنے کی پیشکشیں آنی شروع ہو گئیں اور انھوں نے اب تک 15 فلموں میں کام کیا ہے۔

سدھا جی تلک دہلی میں فری لانس صحافی ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Views 35 | 24-03-2024
Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Views 23 | 26-03-2024
MQM Ki Warning... Badi Breaking

MQM Ki Warning... Badi Breaking

Views 22 | 28-03-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.