Why Yogi hates Taj Mahal?
Posted By: Ahmed on 24-12-2017 | 06:43:01Category: Political Videos, Newsانڈیا کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں گذشتہ دنوں ریاست کا سالانہ بجٹ پیش کیا گیا۔ اس بجٹ میں ریاست کے مذہبی اور تقافتی مرکزوں اور شہروں کے فروغ کے لیے 'ہماری ثقافتی وراثت' کے نام سے ایک علیحدہ فنڈ مختص کیا گیا ہے۔
لیکن ریاست کی سب سے اہم ثقافتی اور سیاحتی عمارت تاج محل کو اس میں شامل نہیں کیا گیا۔
آگرہ کے تاج محل کو ہندوستان کے مغل بادشاہ شاہجہاں نے اپنے دور بادشاہت میں تعمیر کرایا تھا۔ وزیر اعلی آدتیہ ناتھ تاج محل کو 'غیر ہندوستانی' تصور کرتے ہیں اور ان کے خیال میں انڈیا کی یہ حسین عمارت بھارت کے ماضی کی ثقافت کی عکاسی نہیں کرتی کیونکہ یہ حملہ آوروں کی بنوائی ہوئی ہے۔
اس بحٹ میں ایودھیا، بنارس، متھرا اور چتر کوٹ جیسے ہندو مذہب کے اہم مراکز کی ترقی کے لیے کئی سکیموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ تاج محل اور بعض دوسری عمارتوں اور مقبروں کو تقافتی ورثے کے منصوبے سے الگ رکھا گیا ہے۔ ناقدین نے یوگی حکومت کے اس فیصلے کو ہندوتوا کے ایجنڈے سے متاثر فیصلہ قرار دیا ہے اور ان کی نکتہ چینی کی ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











