Husband kills the killer in the case of the mysterious murder of school principal in Karachi
Posted By: Akram on 24-12-2017 | 06:56:12Category: Political Videos, News
کراچی: سولجربازارمیں اسکول پرنسپل کے قتل کو ڈکیتی مزاحمت کا رنگ دینے والا شوہر قاتل نکلا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سولجربازارمیں 9 دسمبرکو ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والی عنبرین کے قتل کا معمہ حل ہوگیا اوراسکول پرنسپل کے قتل کوڈکیتی مزاحمت کا رنگ دینے والا اسکا شوہرقاتل نکلا، جس کے بعد مقتولہ کے شوہر اور ایک خاتون ٹیچرسمیت 3 ملزمان گرفتار کرلیئے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شوہرعلی عباس نے 2 شادیاں کی ہوئی تھیں، شوہرعلی حسن نے قتل کی واردات کو ڈکیتی کا رنگ دیا، دوسری بیوی سحرشمس بھی اسکول ٹیچرہے اورمقتولہ کی دوست بھی ہے۔ ملزم علی حسن واردات کے بعد سحرشمس کے گھرگیا اوراس کے بھائی شمس الاسلام کو یہ بتایا کہ پہلی بیوی کے قتل کے بعد اب اس کی بہن کوگھر میں لاسکتا ہے۔ پولیس تفتیش کے مطابق جس گاڑی میں عنبرین کا قتل ہوا، اس گاڑی کے کہیں سے بھی شیشے نہیں ٹوٹے، جب کہ گولی انتہائی قریب سے ماری گئی ہے۔

اس سےقبل پولیس کی جانب سے یہ بتایا گیا تھا کہ گھرسے کچھ فاصلے پر ہی ملزمان نے ان کی کارکو روکا اورلوٹ مارشروع کردی۔ اسی دوران شوہرکا موبائل فون نیچے گر گیا، جس کو اٹھانے کے لیے وہ جیسے ہی جھکا تو ملزمان نے خاتون کے سر پر گولی ماری اور فرار ہوگئے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











