Socialist: 'The judiciary is your father'
Posted By: Wali on 24-12-2017 | 07:33:10Category: Political Videos, Newsسوشلستان میں ان دنوں جمائما خان کی واپسی کی باتیں ہو رہی ہیں کہ وہ اگلے سال پاکستان آئیں گی۔ اس کے ساتھ ہی جمائما اور سیتا وائٹ کی بیٹی ٹیریان وائٹ کا تذکرہ بھی ہے مگر اس بارے میں جو تبصرے لکھے جا رہے ہیں وہ انتہائی اخلاق باختہ اور غلیظ ہیں۔
انھیں کرنے والے کوئی اور نہیں بلکہ ایسے اکاؤنٹس ہیں جن کی پروفائل پر ن لیگ کے رہنماؤں کی تصاویر لگی ہیں۔ ایسی ہی ٹویٹس مریم نواز کے بارے میں بھی لکھی جاتی ہیں جن کی پروفائل تصاویر ان کے مخالفین رہنماؤں سے سجی ہوتی ہیں۔ مگر اس ہفتے ہم بات کریں گے بابے رحمتے کی جو ان دنوں پاکستانی سوشل میڈیا پر ایک سلیبریٹی بن چکے ہیں۔
ذکر بابے رحمتے کا
بابے رحمتے کا ذکر لاہور میں ایک تقریب کے دوران سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کیا ہے اور بابا رحمتے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 'عدلیہ آپ کا بابا ہے‘۔ اس بیان کا آنا تھا کہ سوشل میڈیا پر بابا اور بابا رحمتے اور اس سے ملتے جلتے ٹرینڈز سامنے آنے شروع ہوئے جن میں چیف جسٹس آف پاکستان کی توجہ عدلیہ خصوصاً ماتحت عدلیہ میں موجود گھمبیر مسائل کی جانب دلانے کی کوشش کی گئی۔
ان میں سے بعض میں چیف جسٹس کو براہِ راست تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ بعض میں ان کے بیان پر طنز کیا گیا۔
بڑی تعداد میں لوگوں نے سوشل میڈیا پر عدلیہ میں زیرِ التوا مقدموں اور سائلین کو دہائیوں کے انتظار کی باتیں کیں۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












