The Middle East year sinks and emerging in crises, 2017
Posted By: Ahmed on 24-12-2017 | 08:02:02Category: Political Videos, Newsمشرق وسطیٰ کے لیے سال 2017ء ڈرامائی تبدیلیوں کے ساتھ خون آلود ثابت ہوا۔ ایک طرف تو سعودی عرب میں ایسی تبدیلیاں رونما ہوئیں جن کا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا تھا۔ جیسے سعودی شاہی خاندان کے اندر اقتدار کی کُھلی جنگ، ایک ولی عہد کا ہٹایا جانا، تو دوسری جانب امریکی صدر کا دورہ سعودی عرب اور اُس کے نتیجے میں شہزادہ محمد بِن سلمان کی خطے میں چھیڑ چھاڑ اور قطر کا مقاطعہ، یہ سال کے بڑے واقعات ہیں جو مشرق وسطیٰ کے مستقبل پر گہرے نقوش مرتب کریں گے۔
شاہ سلمان کا اپنے بیٹے کو تخت کا وارث بنانے کے لیے غیر معمولی فرمان اور کرپشن کے نام پر شہزادوں سمیت اہم حُکام کی گرفتاریوں کے لیے اینٹی کرپشن کمیشن کا قیام، شہزادوں پر دورانِ حراست تشدد اور تیل کی گرتی قیمتوں سے ڈگمگاتی سعودی معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے سعودی ولی عہد کا وِژن 2030ء مملکت کو نئی راہ پر ڈال چکا ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











