For the first time, Mahesh Bhatt will become the hero of the elite
Posted By: Ahmed on 24-12-2017 | 10:05:50Category: Political Videos, News
بولی وڈ فلم سازمہیش بھٹ کی نہ صرف بیٹیاں پوجا بھٹ اور عالیہ بھٹ بولی وڈ کی بہترین اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔
بلکہ ان کی اہلیہ سونی رضدان بھی ایوارڈ یافتہ فلم پروڈیوسر ہیں، جو پہلی بار اپنے شوہر کے ساتھ اسکرین کے پردے پر رومانس کرتی نظر آئیں گی۔
جی ہاں، 69 سالہ فلم ساز مہیش بھٹ پہلی بار کسی اور پروڈیوسر کی فلم میں اپنی 61 سالہ اہلیہ سونی رضدان کے ساتھ پیار کرتے نظر آئیں گے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق دونوں میاں بیوی پہلی بار نیشنل ایوارڈ یافتہ فلم ساز سنجے ناگ کی فلم ’ یوئرز ٹریولی‘ میں ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔

’ یوئرز ٹریولی‘ کی کہانی ایک خاتون کی جدوجہد اور اس کے رومانس کی کہانی ہے، جسے ایک بھارتی اسٹیج ڈرامے سے لیا گیا ہے۔
’ یوئرز ٹریولی‘ کی کہانی بھارتی خاتون لکھاری اینی زیدی کے ایوارڈ یافتہ ڈرامے سے لی گئی ہے، جس پر 2018 میں اسٹیج تھیٹر بھی پیش کیے جائیں گے۔
’ یوئرز ٹریولی‘ کی شوٹنگ بھارتی شہر کولکتا میں کی جائے گی، جس میں مرکزی کردار مہیش بھٹ کی 61 سالہ اہلیہ سونی رضدان کا ہوگا، جو اپنی جدوجہد سے زندگی کی کئی کامیابیاں سمیٹتی ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











