The world desires peace not to war: Donald Trump
Posted By: Ali on 24-12-2017 | 10:08:21Category: Political Videos, Newsواشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے شمالی کوریا پر پابندیوں سے متعلق اقدام کو سراہاتے ہوئے کہا کہ دنیا ہلاکتوں کی نہیں بلکہ امن کی خواہاں ہے۔
خیال رہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے شمالی کوریا پر نئی تجارتی پابندیاں عائد کردی گئیں جس کے ساتھ ہی پیانگ یانگ کی تیل کی سپلائی معطل ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ تیل کی سپلائی منسوخ ہونے کے بعد شمالی کوریا کے لیے اپنا جوہری پروگرام جاری رکھنا مشکل ہوجائے گا اور اس کی تمام تیار پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات 90 فیصد تک کم ہو جائیں گی۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سیکیورٹی کونسل میں امریکی قردارداد پر شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کے حق میں اکثریت نے ووٹ دیا۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











