PSL final will be held in Karachi on March 25, Najam Sethi
Posted By: Ahmed on 24-12-2017 | 11:44:37Category: Political Videos, Newsکراچی: پی ایس ایل کا فائنل کرانے کا دارومدار سندھ حکومت پر ہے اور اگر پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں نہ ہوسکا تو لاہور اس کا متبادل ہوگا۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ 25 مارچ کو پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہوگا جب کہ میچ سے شہر کا مثبت پہلو نظر آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے کراچی میں فائنل کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ اور ڈی جی رینجرز سے ملاقاتیں ہوئیں، پی ایس ایل فائنل کے لیے سندھ حکومت بھرپور تعاون کر رہی ہے تاہم پھر بھی پی ایس ایل کا فائنل کرانے کا دارومدار سندھ حکومت پر ہے۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ غیر ملکی ماہرین کو بلا کر سیکیورٹی پلاننگ پر بریفنگ دینی ہوگی، پی ایس ایل کے لیے سب سے پہلے سیکیورٹی پلان بنے گا جب کہ اگر پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں نہ ہوسکا تو لاہور اس کا متبادل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ 15 فروری تک کراچی اسٹیڈیم تیار ہوجائے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











