Top Rated Posts ....
Search

Unique move of distressed women from birds

Posted By: Akram on 24-12-2017 | 15:07:15Category: Political Videos, News


برسٹل: انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی جنیفر ذاتی ملکیت کو بچانے کے لئے قدرت کے شاہکار پرندوں کی ہی دشمن بن گئی۔

دور حاضر میں انسان جانوروں اور پرندوں کی حفاظت کے لیے بھرپور طریقے سے کام کررہے ہیں، کچھ لوگوں کو بچپن سے ہی پرندوں سے لگاؤ ہوتا ہے اور پرندوں کو گھروں میں رکھنا اچھا سمجھتے ہیں لیکن دنیا میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو پرندوں کے لیے باعث پریشانی ہیں اور ایسی ہی ایک مثال جنیفر گیریٹ کی ہے جو پرندوں سے دشمنی پر اُتر آئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپوٹس کے مطابق انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی جنیفر گیریٹ نے اپنی گاڑی کو پرندوں کی بیٹ (فضلے) سے بچانے کے لیے پارکنگ ایریا میں موجود درخت پر کانٹے لگا دیے۔

جنیفر کا کہنا ہے کہ پارکنگ ایریا میں درخت کی وجہ سے اس پر پرندوں کا ہجوم رہتا ہے جو کہ میری گاڑی کو گندا کرنے کا باعث بنتے ہیں، میں نے پرندوں کو بھگانے کے لیے اور بھی بہت طریقے ڈھونڈے لیکن پھر بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا بس ایک یہی حل تھا کہ درخت پر کانٹے لگا دیے جائیں تاکہ نہ پرندے وہاں بیٹھیں گے اور نہ میری گاڑی پر بیٹ کریں گے۔

برسٹل سٹی کونسل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں پرندوں کی حفاظت کے لیے سخت قانون ہیں جب کہ پرندوں کے ساتھ اس طرح کی ناانصافی کرنا انتہائی شرمناک عمل ہے لیکن یہ درخت جینیفر کی ذاتی ملکیت ہے اس لیے مقامی حکام جنیفر کو اس طرح کا عمل کرنے سے روک نہیں سکتے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 138 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 138 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.