Top Rated Posts ....
Search

Sindh government is deeply conspiring against Karachi, Mustafa Kamal

Posted By: Waseem on 24-12-2017 | 15:09:24Category: Political Videos, News


کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت حلقہ بندیوں میں تبدیلی کرکے کراچی کے خلاف گہری سازش کررہے ہیں جس کا نقصان پورے ملک کو پہنچے گا۔

کراچی میں لیاقت آباد فلائی اوور پر پی ایس پی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی نے آج اپنا پہلا قدم اٹھالیا، ہمیں کراچی کا مقدمہ جیتنا ہے اور اس ملک کو چلانے والوں سے فیصلہ لینا ہے کہ کراچی کی آبادی کم کیوں ظاہر کی؟ اگر ہمیں ٹھیک سے گنا نہیں جاسکتا تو ہمیں اپنا حق لینے کا اختیار حاصل ہوگا، اگر کراچی والے اپنا فیصلہ سنانے لگیں تو شکوہ نہ کیا جائے، کراچی کے سارے ادارے چھین لیے گئے لیکن ممی قومی موومنٹ کچھ بولنے کو تیار نہیں۔

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ حالیہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی 70 لاکھ کم ظاہر کی گئی، کراچی سندھ کا 45 فیصد ہے، اسے سندھ کا صرف 33 فیصد ظاہر کیا گیاجب کہ سندھ پاکستان کی آبادی کا 33 فیصد ہے اور اسے بھی 27 فیصد ظاہر کیا گیا ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی اور لاہور کا موازنہ کریں تو 1998ء میں لاہور کی آبادی 67 لاکھ تھی جب کہ آج کی مردم شماری میں لاہور کی آبادی 1 کروڑ 20 لاکھ ظاہر کی گئی، وہاں کراچی کی طرح دیگر شہروں کے لوگ نظر نہیں آتے نہ کسی ملکی آفت میں لوگ لاہور میں بسائے گئے اس کے باوجود لاہور کی آبادی زیادہ دکھائی گئی اور کراچی جس میں تمام قومیتوں کے لوگ آباد ہیں اس کی آبادی کو کم کردیا گیا اور ظاہر کیا گیا کہ لاہور کی آبادی سالانہ 3 فیصد جب کہ کراچی کی آبادی سالانہ 1.5 فیصد کے حساب سے بڑھی۔

مصطفیٰ کمال نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اس ملک کے خلاف گھناؤنی سازش کررہے ہیں وہ کراچی میں نئے حلقے تو نہیں بڑھا رہے لیکن انہوں نے کراچی میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی آبادی کو کم کردیا ہے ، اسی طرح ملیر کی آبادی بھی کم کردی گئی، حلقہ بندیوں میں من پسند تبدیلیاں کی جارہی ہیں، کراچی کے خلاف سازش کا نقصان پورے ملک کو ہوگا کیوں کہ ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے جڑی ہے اس لیے کہ کراچی ملکی آمدنی کا 70 فیصد ریونیو فراہم کرتا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 141 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 140 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.