India: Cancer of King Fisher Airlines Limited
Posted By: Wali on 25-12-2017 | 05:28:04Category: Political Videos, Newsبھارت کے شہری ہوابازی کے ریگولیٹروں نے پرائیوٹ کمپنی کنگ فشر ایئر لائنز کا لائسنس اگلے اعلان تک منسوخ کر دیا ہے۔
لائسنس منسوخ کرنے کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ کنگ فشر اپنی خدمات کو جاری رکھنے کی تفصیلات فراہم کرنے میں ناکام رہی۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ کنگ فشر ایئرلائنز اپنے نیٹ ورک اور ٹریول ایجنٹوں کے ذریعے اب کوئی بکنگ نہیں کر پائے گی۔
بہر حال اس بارے میں کنگ فشر سے تصدیق نہیں کی جا سکی ہے۔
شہری ہوابازی کے ڈائریکٹر جنرل ارون مشرا نے کنگ فشر ایئرلائنز سے اس ماہ کے اوئل میں کہا تھا کہ اگر وہ ’محفوظ، باصلاحیت اور قابل اعتماد خدمات‘ فراہم کرنے میں ناکام رہی تھی تو اس کا لائسنس رد کر دیا جائے گا۔
ارون مشرا نے کہا کہ کنگ فشر نے جواب تو دیا لیکن ہوا بازی کے ضابطہ کاروں کے اہم سوال کا جو اب نہیں دیا اور مزید مہلت کی درخواست کی۔
واضح رہے کہ کنگ فشر پربھارت کے معروف تاجر وجے مالیہ کا اختیار ہے اور کنگ فشر اپنی شروعات دو ہزار پانچ سے ہی خسارے میں چل رہی ہے۔
واضح رہے کہ ایک اکتوبر سے اس ایئر لائنز کی کوئی بھی پرواز نہیں ہوئی ہے۔ اسے آٹھ ہزار کروڑ کے خسارے کے ساتھ ساتھ سات ہزار پانچ سو کروڑ سے زیادہ کے قرض کا بھی سامنا ہے۔
کنگ فشر کے ملازمین ہڑتال پر ہیں اور انہیں کئی ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہے۔ صورت حال اس وقت مزید بگڑ گئی جب کمپنی کے انجینیئر بھی ہڑتال پر چلے گئے۔
پہلے کنگ فشر کے پاس اڑسٹھ جہاز ہوا کرتے تھے جو کم ہوکر دس رہ گئے ہیں۔
کنگ فشر ایئر لائن کو سخت مالی مشکلات کا سامنا ہے اور وہ چاہتی ہے کہ اس کی مالی مدد کی جائے۔
لیکن حکومت نے پہلے ہی واضح کر دیا ہے کہ وہ کسی بھی نجی کمپنی کی مالی مد کے حق میں نہیں ہے اور کمپنی کو چاہیے کہ وہ خود بینکوں سے اس بارے میں بات کرے۔
اس سے قبل شہری ہوا بازی کے وزیر اجیت سنگھ نے کہا تھاکہ 'ہم نے بہت پہلے ہی یہ بات واضح کردیا ہے۔ جہاں تک ایئر انڈیا کا سوال ہے تو وجے مالیہ کو پتہ ہے کہ وہ حکومت کی ہے اور جو مدد ہم اسے دیتے ہیں وہ کسی نجی کمپنی کو نہیں دی جا سکتی۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











