Baabon Ko Chahiye Ke Woh Baabe Ka Kirdar Adaa Karein
Posted By: Wali on 25-12-2017 | 07:40:04Category: Political Videos, Newsلاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایک سے بڑھ کر ایک قابل جج موجود ہے لیکن بابوں کو بھی چاہئے کہ وہ بابے کا کردار ادا کریں۔
لاہور میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، پاکستان میں ایک سے بڑھ کر ایک قابل جج موجود ہے، یہ بابے ہیں اور بابوں کی عزت نہ کرنے والا معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔ بابوں کو بھی چاہئے کہ وہ بابوں کی طرح پیش آئیں، ہم محاذ آرائی کی سیاست نہیں کرتے ہمارے خلاف منفی پروپیگنڈا بند کیا جائے، کسی فیصلے پر بات کرنا ہمارا بنیادی حق ہے اور نواز شریف کے خلاف فیصلے نے تو جمہوریت کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











