The army is sitting in Oqaaf and the judiciary is in the hijab, Sheikh Rashid
Posted By: Akbar on 25-12-2017 | 11:55:42Category: Political Videos, Newsملتان: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک کا خزانہ تباہ ہوگیا ہے لیکن فوج اعتکاف میں اور عدلیہ حجاب میں بیٹھی ہوئی ہے۔
ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے منی لانڈرنگ کی اور اسحاق ڈار کو بیرون ملک بھجوا دیا ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنا چاہئے، ملک کا خزانہ تباہ ہوگیا ہے لیکن فوج اعتکاف میں اور عدلیہ حجاب میں بیٹھی ہوئی ہے اگر حالات یوں ہی چلے تو پھر فیصلہ قوم کو کرنا پڑے گا، عوام لاہور جانے کی تیاری کرلے حکمرانوں کا گھیراؤ کریں گے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے ڈاکٹر طاہر القادری جو بھی فیصلہ کریں گے تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ ان کے ساتھ کھڑی ہوں گی، جلد ہی ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کی ملاقات ہوگی جو سیاسی طور پر کامیاب ثابت ہوگی۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











