Nigran Wazir-e-Azam Ka Pehla Bara Faisla
Posted By: Ahmed on 05-07-2018 | 18:26:33Category: Political Videos, Newsاسلام آباد (نیوزڈیسک) نگران وزیراعظم نے پاک فوج کو انتخابی عمل سے الگ کرنے کا ن لیگ کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ امید ہے فوجی اہلکاروں کی تعیناتی عام انتخابات کے خوش اسلوبی اور پرامن انداز میں انعقاد کو یقینی بنانے کی کاوشوں میں معاون ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے کہا ہے کہ امید ہے آئندہ عام انتخابات کے دوران فوجی اہلکاروں کی تعیناتی عام انتخابات کے خوش اسلوبی اور پرامن انداز میں انعقاد کو یقینی بنانے کی کاوشوں میں معاون ہوگی۔وزیراعظم نے یہ بات بدھ کو وزیراعظم آفس میں وزارت دفاع کے امور کار بارے بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی، وزیراعظم کے سیکرٹری سہیل عامر، سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) ضمیر الحسن شاہ اور سینئر حکام بھی موجود تھے۔سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) ضمیر الحسن شاہ نے وزارت کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے وزیراعظم کو عام انتخابات 2018ء کے دوران فوجی اہلکاروں کی تعیناتی کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے مادر وطن کے دفاع کے حوالے سے وزارت کے اہم کردار کی تعریف کی۔ انتخابی عمل کے دوران فوجی اہلکاروں کی تعیناتی کے حوالے سے
انہوں نے ماضی کے ضمنی انتخابات کے کامیاب تجربہ کا ذکر کیا۔ نگران وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ فوجی اہلکاروں کی معاونت عام انتخابات کے احسن اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کی کاوشوں میں مددگار ہوگی۔وزیراعظم نے مادر وطن کے دفاع کے حوالے سے وزارت کے اہم کردار کی تعریف کی۔ انتخابی عمل کے دوران فوجی اہلکاروں کی تعیناتی کے حوالے سے انہوں نے ماضی کے ضمنی انتخابات کے کامیاب تجربہ کا ذکر کیا۔ نگران وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ فوجی اہلکاروں کی معاونت عام انتخابات کے احسن اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کی کاوشوں میں مددگار ہوگی۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











