N League Ke Office Par Bomb Dhamaka
Posted By: Abid on 05-07-2018 | 18:57:54Category: Political Videos, Newsبریکنگ نیوز: مسلم لیگ ن کے دفتر پر بم دھماکہ ۔۔ تشویشناک اطلاعات موصول
خاران (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے انتخابی دفتر پر بم حملہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے۔ بلوچستان کے شہر خاران میں ن لیگ کے انتخابی دفتر پر حملہ ہوا ہے۔ خاران میں نامعلوم افراد نے ن لیگ کے انتخابی دفتر پر دستی بم سے
حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں ن لیگ کے انتخابی دفتر کو نقصان پہنچا ہے، تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعے کے فوری بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔اس سے قبل 2 روز قبل وزیرستان میں تحریک انصاف کے انتخابی دفتر پر بھی دستی بم سے حملہ کیا گیا تھا۔ اس حملے میں تحریک انصاف کے کئی کارکن زخمی ہو گئے تھے۔ جبکہ یہ بات بھی واضح رہے کہ کچھ روز قبل نیکٹا کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں بتایا گیا تھا کہ دہشت گرد سیاسی جماعتوں کی قیادت کو انتخابی مہم کے دوران نشانہ بنا سکتے ہیں۔ اب 3 روز کے دوران ملک کی 2 بڑی سیاسی جماعتوں کے انتخابی دفاتر پر ہونے والے دستی بم حملوں نے خوف کی فضا پیدا کر دی ہے۔ تاہم سیکورٹی ادارے سیاسی جماعتوں کو ہر ممکن سیکورٹی فراہم کرنے کی بھرپور کوشش بھی کر رہی ہیں۔ خاران میں نامعلوم افراد نے ن لیگ کے انتخابی دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا، حملے کے نتیجے میں انتخابی دفتر کو نقصان پہنچا۔(ش،ز،خ)

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











