Maryam Nawaz Ko Jail Hogi?
Posted By: Akbar on 05-07-2018 | 18:59:12Category: Political Videos, Newsمریم نواز کو کتنے سال کی جیل ہو گی ۔۔؟ رات گئے بڑ ادعویٰ کر دیا گیا
لاہور (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ، حلقہ این اے 127سے نامزد امیدوار جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ مریم نواز کو انتخابات سے قبل جیل کی سزا نہیں ہونی چاہیے،،نواز شریف اور آصف زرداری مافیاز کی نمائندگی کررہے ہیں، تحریک انصاف 95فیصد غریب طبقے کی جنگ لڑ رہی ہے۔
صاف پانی اور روزگار فراہمی ہماری حکومت کی پہلی ترجیحی ہو گی، تحریک انصاف نے جاگیردارانہ سوچ کو شکست دینی ہے، عمران خان نے اپنی جدوجہد سے (ن) لیگ اور پی پی کی کرپشن کے آگے بند باندھا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے حلقہ این اے 127کے مختلف مقامات پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ 25جولائی کو مافیا زکے خلاف میدان میں اتریں گے اور انہیں عوام کی طاقت سے عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے۔مٹھی بھر اشرافیہ ملک کی ساری دولت پر قابض ہے جبکہ کروڑوں عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی خواہش ہے کہ مریم نواز کو انتخابات سے قبل جیل کی سزا نہ ہو اور وہ باہر رہ کر اپنی شکست کو دیکھیں۔ اس موقع پر جمشید اقبال چیمہ نے لاہور پریس کیلئے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ حلقہ این اے 127میں خطاب کرتے ہوئے جمشید چیمہ نے کہا کہ انتخابات میں عوام کی طاقت سے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا گٹھ جوڑ توڑیں گے کیونکہ دونوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کی کرپشن کو تحفظ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے تبدیلی لانے کا اٹل فیصلہ کر لیا ہے اور پولنگ کے روز سرکس کے شیر دم دبا کر بھاگتے ہوئے نظر آئیں گے۔ پی ٹی آئی وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومتیں بنائے گی اور وسائل کا رخ عوام کی زندگیوں میں خوشحالی لانے کی جانب موڑا جائے گا۔(ش،ز،خ)

Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
Severe blizzard in America, 30 people dead, life paralyzed, flights canceled, roads and educational institutions closed
Orders to stop allowances of employees of special courts and tribunals suspended
Mari Energy announces gas discovery in Dera Bugti
The RAPP sheet - Steve Smith, Daryl Mitchell, Umesh Yadav among over 1300 players












