Karachi Ke Baad Pakistan Ke 1 Aur Shaher Mein...
Posted By: Abid on 05-07-2018 | 19:00:30Category: Political Videos, Newsتشویشناک خبر : کراچی کے بعد پاکستان کے ایک اور شہر میں شدید پانی کا بحران ، تفصیلات جان کر آپ ایک ایک گھونٹ کی حفاظت کریں گے
منڈی بہاولدین(ویب ڈیسک) پنجاب کے شہر منڈی بہاولدین میں بھی پانی کا بحران سر اٹھانے لگا۔ پانی کے بحران کے بعد منڈی بہاو الدین کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پانی کا بحران شدید ہونے کا خدشہ ہے۔حالیہ صورتحال میں پاکستان میں پانی کی کمی کا بحران تیزی سے شدت اختیار کر رہا ہے۔
جہاں ایک طرف موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان بے حد متاثر ہوا ہے، وہیں دوسری جانب بھارت نے نئے ڈیم بنا کر پاکستان کے دریاوں کا پانی روک لیا ہے۔ اس تمام صورتحال کے باوجود پاکستان میں بننے والی کوئی بھی حکومت اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی۔ پاکستان میں ڈیموں اور پانی کے ذخائر کیلئے منصوبوں کے تعمیر نہ کرنے کے باعث اب پانی کی قلت نے خطرناک نتائج دکھانا شروع کر دیے ہیں۔خاص کر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد راولپنڈی میں پانی کی قلت کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ کچھ روز قبل پہلی مرتبہ دیکھنے میں آیا ہے کہ اسلام آباد کی مشہور جھیل راول خشکی کا شکار ہوگئی ۔دوسری جانب حب ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد کراچی میں بھی پانی کا بحران سر اٹھانے لگا ہے۔انتخابی سیاست میں پہلی مرتبہ ایسا ہو رہا ہے کہ انتخابی مہم چلانے والے سیاستدانوں کو پانی کے نام پر مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔تازہ ترین خبر یہ ہے پنجاب کے شہر منڈی بہاولدین میں بھی پانی کا بحران سر اٹھانے لگا ہے جس کے بعد منڈی بہاو الدین کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔منڈی بہاء الدین کے تمام سرکاری واٹر فلٹر پلانٹس برسوں سے بند پڑے ہیں شہریوں کو پانی لینے کے لیے کئی کلو میٹر دور دریا کے کنارے جانا پڑتا ہے۔ جب سے یہ لگا ہوا ہے فلڑ پلانٹ تب سے ہی یہ بند پڑا ہے گندگی بہت ہے ادھر نہ اس کی صفائی ہوئی ہے نہ اس کو کوئی صاف کرنے آتا ہے ہم پانی بھرنے کے لئے نہروں پر جاتے ہیں۔ حکومتیں بدلیں لیکن کوئی بھی شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم نہ کرسکا۔(ش،ز،خ)

Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
Severe blizzard in America, 30 people dead, life paralyzed, flights canceled, roads and educational institutions closed
Orders to stop allowances of employees of special courts and tribunals suspended
Mari Energy announces gas discovery in Dera Bugti
The RAPP sheet - Steve Smith, Daryl Mitchell, Umesh Yadav among over 1300 players












