Faisla Aane Se Pehle Hi Maryam Nawaz Aag Bagola
Posted By: Akram on 06-07-2018 | 03:33:21Category: Political Videos, Newsعدالتی فیصلہ آنے سے قبل ہی مریم نواز آگ بگولا، ملکی سیاست میں ہنگامہ برپا کر دینے والا پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا
لندن (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے لیے یہ سب نیا نہیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر احتساب عدالت کے فیصلے سے قبل اپنے بیان میں مریم نواز نے پارٹی کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے شیرو یاد رکھنا، فیصلہ جو بھی آئے گھبرانا نہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے لیے یہ سب نیا نہیں، وہ پہلے بھی نااہلی عمر قید جیل جلا وطنی بھگت چکے ہیں۔ رہنما (ن) لیگ نے کہا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ کوئی لیڈر ہے جو آپ کی خاطر، وطن عزیز کی خاطر، آپ کے ووٹ کی عزت کی خاطر ڈٹ کر کھڑا ہے اور کوئی بھی قربانی دینے کو تیار ہے۔ ان سازشیوں اور مہروں کے چہرے اس دن یاد رکھنا۔ ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔انشاءالّلہ فتح آپ کی منتظر ہے۔ اس کا مقابلہ جمہوریت کی آستین میں چھپے سانپوں سے ہے جنھوں نے ووٹ کی حرمت پامال کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا اور سازشوں میں ملوث رہے۔یاد رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں زیرسماعت رہنے والے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز بھی نامزد ہیں۔ فیصلہ تو 25 جولائی کو ہونا ہے۔ (س)





Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












