Panama Se Bada Hungama...
Posted By: Ashad on 06-07-2018 | 04:56:36Category: Political Videos, Newsپانامہ سے بڑا ہنگامہ : آصف زرداری کے قریبی ساتھی گرفتار ، پیپلز پارٹی میں کھلبلی مچا دینے والی خبر آ گئی
لاہور (ویب ڈیسک) آصف زرداری کے دست راست حسین لوائی کو ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا ہے۔ حسین لوائی پاکستان سٹاک ایکسچینج کے چیئرمین ہیں ۔ حسین لوائی پر 25 ارب روپے کا منی لانڈرنگ کے الزام ہے۔ حسین لوائی کے 29 اکاؤنٹ بھی منجمند کر دیئے ہیں ۔ منی لانڈرنگ کے نئے اسکینڈل سے سیاسی میدان میں ہلچل پیدا ہونے کا امکان ہے۔
ایف آئی اے حکام مطابق معروف بینکر حسین لاوائی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہے اور ان کو اس سلسلے میں چند روز قبل بیرون ملک جانے سے روکا گیا تھا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے منیر شیخ نے بتایا کہ حسین لاوائی کو گرفتار نہیں کیا گیا، انہیں ایف آئی اے سندھ نے بیان ریکارڈ کرانے کے لیے دفتر طلب کیا ہے اور اسٹیٹ بینک سرکل میں ان کا بیان لیا جارہا ہے۔(س)

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











