Noon League Ki Jaanab Se Is Cheez Ki Koi...
Posted By: Pango on 06-07-2018 | 06:41:05Category: Political Videos, News(ن) لیگ کی جانب سے اس چیز کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔۔۔۔۔نگران وزیر قانون نے اہم لیگی وزراء کے منہ بند کر دینے والا بیان جاری کر دیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)نگران وفاقی وزیرقانون و انصاف بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ آئین کے تحت ہر ادارہ، ہر ایجنسی اور ہر عدالت آزاد اور طاقتور ہے اور حکومت کی مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں ، نیب کا قانون پارلیمنٹ ہی نے بنایا ہوا ہے اور اسی نیب کے
قانون کے تحت وہ کسی کو گرفتار بھی کر سکتے ہیں، عدالتیں بھی آئین کے تحت بنی ہیں اس لیے اگر کسی کو نیب کی انویسٹی گیشن یا پراسی کیوشن کے خلاف کوئی شکایت ہے تو وہ عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں،ٹی وی پروگرام میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی جانب سے ہمیں کوئی باضابطہ شکایت موصول نہیں ہوئی کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹرسید علی ظفر نے یہاں سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار امن کو یقینی بنانے کیلئے دنیا کو عدم برداشت اورناانصافیوں کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے ، دنیا میں کہیں بھی اقلیتوں کے خلاف ناانصافی قابل مذمت ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں اورہم نے یہ جنگ اتحاد اور یکجہتی سے لڑی ہے ۔دوسری جانب احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد مریم نواز اور ان کے خاوند کیپٹن (ر) محمد صفدر انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے مریم نواز کو 7 سال اور ان کے خاوند کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا کا حکم
سنایا جس کے بعد وہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔مریم نواز دو حلقوں سے انتخاب لڑ رہی تھیں، وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 اور پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 173 کے لیے میدان میں تھیں اور عدالتی فیصلے کے بعد اب ان کے کوررنگ امیدوار الیکشن لڑیں گے۔مریم نواز کو این اے 127 سے تحریک انصاف کے جمشید اقبال، پیپلز پارٹی کے چوہدری عدنان سروس اور متحدہ مجلس عمل کے راشد احمد خان سمیت 9 امیدواروں سے مقابلہ کرنا تھا۔اسی طرح کیپٹن (ر) صفدر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 14 مانسہرہ 2 سے الیکشن لڑ رہے تھے جو اب انتخابی دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں، ان کے کورنگ امیدوار اب اس نشست پر انتخاب لڑیں گے۔اس حلقے پر کیپٹن (ر) محمد صفدر کا مقابلہ تحریک انصاف کے زرگل خان اور متحدہ مجلس عمل کے مفتی کفایت اللہ سے تھا جب کہ مجموعی طور پر اس حلقے سے 11 امیدوار میدان میں ہیں جس میں 4 آزاد امیدوار بھی شامل ہیں۔(ذ،ک)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












