NAB Hukaam Ka Chhaapa...Badi Khabar
Posted By: Akram on 07-07-2018 | 03:26:50Category: Political Videos, Newsبریکنگ نیوز: اہم ترین حکومتی عہدیدار کے گھر پر نیب حکام کا چھاپہ۔۔۔ ایسی چیز بر آمد کر لی کہ جان پر آپ یقین نہیں کریں گے
کراچی(ویب ڈیسک)قومی احتساب ادارے (نیب) نے آمدن سے زائد اثاثے کے حوالے سے انکوائری کا سامنا کرنے والے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے سینیئر حکام کے گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے 1 ارب سے زائد مالیت کے نقد، لگژری گاڑیوں و دیگر اثاثے برآمد کرلیے۔نیب نے ایس بی سے اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر
جنرل عادل عمر کی فیڈرل بی ایریا کی رہائش گاہ پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کیے گئے سرچ وارنٹ پر چھاپہ مارا۔نیب حکام نے دعویٰ کیا کہ ملزم کی رہائش گاہ پر تلاشی کے دوران چند لگژری گاڑیوں، نقد اور اثاثے جن کی مالیت تقریباً 1 ارب بتائی گئی، برآمد کیے جو قومی خزانے کو نقصان پہنچاتے ہوئے حاصل کیے گئے تھے۔نیب کا کہنا تھا کہ بر آمد کیے گئے اثاثوں میں 55 لاکھ نقد پرائز بانڈ، 80 سے 90 لاکھ مالیت کی ایک مرسڈیز سی کلاس، 28 لاکھ مالیت کی ٹویوٹا پریمیو، 2 کروڑ 20 لاکھ مالیت کی سوزوکی سوئفٹ اور لینڈ کروزر کے کاغذات، 50 کروڑ سے زائد مالیت کی زمینیں، دبئی میں 3 جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹس جن میں 5 کروڑ سے زائد رقم موجود ہے، شامل ہیں۔احتساب ادارے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انہیں انکوائری کے دوران اہم شواہد ملے جن کی بنا پر غیر قانونی اثاثوں کو بر آمد کرنے کے لیے گھر پر چھاپہ مارا گیا تھا۔ملزم سے ظاہر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزامات پر انکوائری کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ ملزم نے ایس بی سی اے میں ڈپٹی ڈی جی کا عہدہ گزشتہ روز ہی سنبھالا تھا جب کہ اس سے قبل ان کے پاس ایس بی سی اے کے دیگر اہم عہدے رہ چکے ہیں۔نیب ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا کیونکہ انہوں نے سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری لے رکھی ہے۔(ش،ز،خ)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












