Intakhabaat Ke Baad Kya Khadaak Hone Wala Hai
Posted By: Akram on 07-07-2018 | 08:07:23Category: Political Videos, Newsکرپٹ مافیا کے خلاف پہلا ایکشن ۔۔۔ انتخابات کے بعد کیا کھڑاک ہونے والا ہے؟ کپتان نے پیش گوئی کر دی
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ کل احتساب عدالت نے ایک طاقتور کو سزا سنائی اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی طاقتور کو سزا ملی۔اسلام آباد میں علما مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو دلدل سے نکالنے کیلئے
قانون کی بالادستی لانا ہوگی، اس کا مطلب کمزور اور طاقتور سب برابر ہیں، ملک کو دلدل سے نکلانے کیلئے اسلامی اصول اپنانا ہوں گے ، (ن) لیگ کے لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کیا آپ نے اللہ کو جواب نہیں دینا؟ سب کو پتا تھا کہ جھوٹ پر جھوٹ بولا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو اللہ نے جتنے موقعے دیئے شاید کسی اور کو ملے ہوں، کل احتساب عدالت نے ایک طاقتور کو سزا سنائی اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی طاقتور کو سزا ملی۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھاکہ بچوں کے نام پر دنیا کے مہنگے ترین فلیٹس خریدے گئے اور پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، یہ کسی ملک کا زوال ہے کہ اس کی اخلاقیات ختم ہوجائیں، اچھے اور برے کی تمیز ختم ہونے سے قومیں تباہ ہوجاتی ہیں۔عمران خان نے ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی سے متعلق راجہ ظفر الحق کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ بھی کیا۔(ز،ط)

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











