Bada Siasi Dhamaka...Maryam Nawaz Ab Bhi...
Posted By: Mangu on 08-07-2018 | 18:30:07Category: Political Videos, Newsبڑا سیاسی دھماکہ : مریم نواز اب بھی این اے 127 سے امیدوار ۔۔۔۔۔ مصدقہ سرکاری ذرائع نے تصدیق کر دی
لاہور(ویب ڈیسک ) مریم نواز ابھی تک این اے 127 سے امیدوار ہیں ، الیکشن کمیشن سے کوئی ہدایت موصول نہیں ہوئی ریٹرننگ افسر، عام انتخابات کے لئے عملے کی شدید کمی، عدالتی عملے کو سٹاف کے طور لگانے کا فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ افسر گل عباس حلقہ این اے 127نے قراردیا ہے کہ
مریم نواز شریف ابھی تک مذکورہ حلقہ سے امیدوار ہیں انہیں الیکشن کمیشن سے کوئی ہدایت وصول نہیں ہوئی ہے ،آراو کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی جگہ کسی دوسرے امیدوار کو شیر کا نشان دینے یا نہ دینے کے حوالے سے قا نون کے مطابق فیصلہ ہو گا۔ این اے 127 سے علی پرویز مسلم لیگ (ن)کی ٹکٹ جمع کرانے کے لئے درخواست دائر کررکھی ہے ،علی پرویز کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے ان کا انتخابی نشان پہلے ٹیلی ویژن تھا اب مریم نواز کی جگہ ان کو (ن)لیگ کا ٹکٹ دیا گیا ہے لہذا استدعا ہے کہ انہیں شیر کا نشان الاٹ کیا جائے ۔علاوہ ازیں الیکشن 2018ء کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ سٹاف نہ دیئے جانے پر عملے کی شدید کمی کا سامنا ہے ، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر عابد حسین قریشی نے عدالتی عملے کو سٹاف کے طور لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،اس سلسلے میں ڈی آراو نے عدالتی ریڈر اور سٹینو گرافر کی خدمات مانگ لی ہیں، ڈی آر او کی جانب سے ایڈیشنل سیشن ججوں اور سول ججوں کو مراسلہ بھی لکھ دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سٹینو گرافر اور عدالتی عملے کو ٹرینگ کے لئے بھجوایا جائے گااور تمام ضلعی عدالتوں کا سٹاف پولنگ سٹاف کے طور کام کرے گا۔(ش،ز،خ)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












