Lota Kitne Kaam Ki Cheez Hai
Posted By: Mangu on 09-07-2018 | 08:26:11Category: Political Videos, Newsلوٹا کتنے کام کی چیز ہے ۔۔۔؟ تحریک انصاف کے نامور سیاستدان نے لوٹے کے طعنے ملنے پر ایسا لیکچر دیا کہ طعنے دینے والوں کی بولتی بند ہو گئی
پشاور (ویب ڈیسک) پشاور میں تحریک انصاف کے امیدوارنور عالم خان عوام کے نرغے میں پھنس گئے، لوٹے لوٹے کے نعرے لگے تو نور عالم نے بھی لوٹا ازم پر لیکچر دے ڈالا۔ انہوں نے حلقے میں انتخابی جلسے میں تقریر شروع کی تو لوگوں نے لوٹے لوٹے کے نعرے لگا
کر ان کا استقبال کیا تاہم نورعالم نہ گھبرائے نہ ہی شرمائے الٹا لوٹا کلچر کی اہمیت پر لیکچر دے ڈالا ۔ان کا کہنا تھا کہ لوٹا تو پیدائش کے وقت نہلانے کے کام آتا ہے،مردے کو غسل بھی لوٹے ہی سے دیا جاتاہے۔اس لئے اس لوٹے کی قدر کرو۔، لوگوں اسے حقیر مت سمجھو دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا میں تبدیلیوں کے حوالے سے بنائی گئی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔ پاکستان تحریک انصاف نے اپنی حکومت کی خیبرپختونخوا میں پانچ سالہ کارگردگی پر ویڈیو بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخواحکومت کے پانچ سال ختم ہونے کو ہیں۔پہلی بار پاکستان تحریک انصاف نے انقلاب کو صوبے میں منظم کیا اور اور باقی صوبوں کے لیے ایک مثال قائم کی۔تمام سروے عمران خان کی قیادت میںتحریک انصاف کی ٹیم کی کاردگردگی کو سراہتےہیں۔اور انشاء اللہ عمران خان پورے ملک پر حمکرانی کریں گے۔فیصل جاوید کی طرف سے جاری کی گئی اس ویڈیو میں خیبرپختونخوا کی حکومت کی پانچ سالہ کارگردگی کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔اور بتایا گیا ہے کہ ان پانچ سالوں میں خیبر پختونخوا نے سیاحت کے شعبے میں ترقی کی اور یہاں آنے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا،جب کہ ماحولیات کے شعبے میں ایک ارب درختوں کی شجر کاری کی گئی۔اور بنجر زمین کو ہریالی میں بدل دیا۔اور یہ وہ واحد صوبہ ہے جہاں غربت میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔اور یہاں امن سے چہرے کھل کھلا رہےہیں اور دہشت گردی اور جرائم میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ (ش۔ز۔م)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












