Mushkil Dino Mein Shrif Family Ko Ghaibi Imdaad Mil Gayi
Posted By: Abid on 09-07-2018 | 08:27:25Category: Political Videos, Newsمشکل دنوں میں (ن) لیگ کو غیبی امداد مل گئی ، نامور سیاستدان نے کھل کر شہباز شریف کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا
لاہور(ویب ڈیسک ) سابق وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق سے سربراہ جمعیت اہل حدیث پروفیسرساجدمیرکی ملاقات ہوئی جس میں ساجدمیرنے این اے 131 میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما سعدرفیق کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ملاقات میں سربراہ جمعیت اہل حدیث پروفیسرساجدمیر کا کہنا تھا کہ ہماری شوریٰ ن لیگ کاساتھ دینے کافیصلہ کرچکی ہے
اور عام انتخابات میں ہم لیگی امیدواروں کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا استقبال ہمارا جمہوری حق ہے اور پور ی مسلم لیگ (ن) نوازشریف کا بھرپوراورپرامن استقبال کرے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں 70سال میں اتنی ترقی نہیں ہوئی جتنی گزشتہ 5سال میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے کی۔ جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق نکانہ صاحب ڈی سی ننکانہ صاحب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو غلہ منڈی میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ، غلہ منڈی جلسے کےلئے موزوں نہیں بلکہ غیرمحفوظ ہے۔ڈی سی ننکانہ صاحب کا ن لیگ کو جلسے کےلئے متبادل جگہ استعمال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق جلسے کیلئے 3 دن پہلے اجازت نہیں لی گئی، اس لئے شہباز شریف کوغلہ منڈی میں جلسہ کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ غلہ منڈی جلسے کےلئے موزوں نہیں بلکہ غیرمحفوظ ہے۔(ز،ط)

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











