Nawaz Shrif Ko Zamaanat Mil Sakti Hai
Posted By: Akbar on 09-07-2018 | 18:25:09Category: Political Videos, Newsنواز شریف کو ضمانت مل سکتی ہے ، مگر کیسے ؟ پاکستان کے نامور قانون دان نے راستہ بتا دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک)معروف آئینی ماہر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ سے تین یا چار روز کی ضمانت مل سکتی ہے ۔نجی چینل کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اپیل دائر
کرنے کے لئے ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ سے تین چار روز کی ضمانت مل سکتی ہے ۔ احتساب عدالت کے فیصلے کو منسوخ کروانے کیلئے ان کو فیصلے میں کوئی جھول ثابت کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا اگر وکیل فیصلے میں کوئی جھول دکھا دے تو فیصلہ معطل ہوجاتا ہے اور یہ عمل کوئی اتنا لمبا نہیں ہوتا ۔انہوں نے کہا اب اس میں تین چیز یں ہوتی ہیں یا سزا ختم کردی جائے ، یا فیصلہ معطل کردیا جائے اور یا ضمانت دیدی جائے لیکن یہ اسی صورت میں ہے جب ایپلنٹ کا وکیل فیصلے میں کوئی ایسے شواہد ثابت کرنے میں کامیاب ہوجائے جس سے یہ پتہ چلے کہ فیصلے میں کوئی جھول ہے جس کی وجہ سے ایپلنٹ کا کیس مضبوط ہے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق معروف تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز آہستہ آہستہ نواز شریف کے بیانئے کی جانب جارہے ہیں اور شہباز شریف کے پاس بھی اس بیانیے کو اپنانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا ۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ آہستہ آہستہ حمزہ شہباز بھی میاں نواز شریف کے بیانیے کی طرف جا رہے ہیں اور یہ اسی وقت ہی طے ہوگیا تھا جب چودھری نثار کو ٹکٹ نہیں ملا تھاکہ پارٹی میں کسی کی چلنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب شہباز شریف کو پتہ چلے گا کہ ان کے وزیر اعظم بننے کے کوئی چانسز نہیں ہیں تو ان کے پاس بھی میاں نواز شریف کے بیانیے کو اپنانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف چودھری نثار کے ساتھ دن رات ملاقاتیں کرتے رہے لیکن جب چودھری نثار کو ٹکٹ نہ دیا گیا تو شہباز شریف کوپتہ چل گیا کہ اسی ویگن کی سواری کرنا ہوگی جس کی نواز شریف چاہیں گے ۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کو نوازشریف نے بنا یا ہے اور شہباز شریف اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں۔ (ش۔ز۔م)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












