Lahore Airport Par Toh Kuch Nahi Huwa
Posted By: Ahmed on 13-07-2018 | 18:47:54Category: Political Videos, Newsلاہور ائیرپورٹ پر تو کچھ بھی نہیں ہوا:ابوظہبی سے روانگی کے بعد جہاز میں نواز شریف اور مریم نواز کے پرکیا گزری؟ آنکھوں دیکھا احوال سامنے آ گیا
لاہور(ویب ڈیسک)صاحبزادی مریم نواز کی ابوظہبی سے اسلام آباد روانگی کے موقع پر بزنس کلاس میں نیب کی ٹیم بھی ساتھ بیٹھ گئی ، پاکستانی حدود میں طیارہ داخل ہوتے ہی نیب ٹیم نے باپ بیٹی سے موبائل فونز لے لئے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز ابو ظہبی سے لاہور کے لئے
میاں محمد نوازشریف اور مریم نواز جب روانہ ہوئے تو انہیں بزنس کلاس میں بیٹھایا گیا جہاں ان کے ساتھ نیب کی تین رکنی ٹیم بھی موجود تھی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف اور ان کی صاحبزادی کو معلوم نہیں تھا کہ ان کیساتھ شریک سفر نیب کی خصوصی ٹیم بھی شامل ہے لیکن انہیں ابو ظہبی ایئرپورٹ پر اطلاع دی گئی تھی کہ نیب کی ٹیم یہاں ان کی گرفتاری کیلئے آچکی ہے لیکن امارات وزارت دفاع حکام سے بات چیت مثبت نہ ہونے پر نہیں پاکستانی حدود سے ہی اپنے حصار میں لینے کا فیصلہ کرلیا گیا تھا ۔تاہم ذرائع کے مطابق نوازشریف کو یہ معلوم نہیں تھا کہ ان کے ساتھ شریک سفر نیب کی ٹیم بزنس کلاس میں ہی موجود ہو گی۔واضح رہے نواز شریف کو شہباز شریف کے زیر استعمال رہنے والے طیارے میں اسلام آباد منتقل کیا گیا۔ سہالہ ریسٹ ہاوس کا سب جیل کا درجہ دے دیا گیا،،نوازشریف اور مریم نواز کو سہالہ ریسٹ ہاؤس لے جایا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کر کے اسلام آباد پہنچا دیا گیا۔نیب کے پہلے سے بتائے گئے منصوبے کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد منتقل کئیے جانے کا منصوبہ تھا۔یہ وہی ہیلی کاپٹر ہے جس کو نواز شریف وزارت اعظمیٰ کے دور میں استعمال کرتے تھے۔ پھر یہ بتایا گیا کہ موسم کی خرابی کے باعث انہیں ہیلی کاپٹر کی بجائے چارٹرڈ طیارے پر اسلام آباد منتقل کیا گیا۔تازہ ترین خبر کے مطابق ہیلی کاپٹر میں نہ لے جانے کی وجہ موسم نہیں بلکہ رات کی تاریکی تھی۔اس موقع پر نواز شریف اور مریم نواز کو اسلام آباد منتقل کرنے کے لیے جس طیارے کا انتخاب کیا گیا وہ وزارت اعلیٰ کے دور میں شہباز شریف کے زیر استعمال رہ چکا ہے۔(ش،ز،خ)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












