Sunny Leone Ko Naya Naam Bataana Mehnga Pad Gaya
Posted By: Mangu on 14-07-2018 | 09:31:31Category: Political Videos, Newsسنی لیون کو اپنا اصلی نام ’’کرن جیت کور‘‘بتانا مہنگا پڑگیا
ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون کو بائیو گرافی پر مبنی ویب سیریز میں اپنا اصلی نام ’’کرن جیت کور‘‘ بتانا مہنگا پڑگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے رہنما نے سنی لیون کی بائیو گرافی میں ان کے نام پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ سنی لیون نے اپنا نام ’’کرن جیت کور‘‘ سے تبدیل کرکے سنی لیون رکھ لیا اب انہیں اپنے نام کے ساتھ ’’کور‘‘ لفظ استعمال نہیں کرنا چاہئے جبکہ ان کے اس عمل سے سکھوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، اس پر ہم حکومت سے شکایت کریں گے۔
بھارتی شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے اعتراض کے حوالے سے فلم ساز اور سنی لیون کا فی الحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔واضح رہے ادیتیا دت کی ہدایت کاری میں بننے والی ویب سیریز ’’کرن جیت کور(دی انٹولڈ سٹوری آف سنی لیون)‘‘ میں اداکارہ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جب کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے جب کوئی اداکارہ بائیو گرافی میں خود ہی اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











