Mujhe Bataya Gaya Hai Ke...Imran Khan
Posted By: Ahmed on 14-07-2018 | 10:46:40Category: Political Videos, News“مجھے بتایا گیا ہے کہ میری جان کو سب سے زیادہ خطرہ ہے”۔۔۔۔ عمران خان نے اپنے آئندہ جلسوں کی منسوخی کے بارے واضح اعلان کر دیا
صوابی (ویب ڈیسک ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے کہا گیا کہ میری جان کوسب سے زیادہ خطرہ ہے،صوابی،مردان اور ٹیکسلا کا جلسہ منسوخ کردو، اگر خطرہ ہے توکیا بنی گالہ سے باہرنہ نکلوں؟ہم دھماکوں کے باوجود کوئی جلسہ منسوخ نہیں کریں گے،جلسے منسوخ کردیتا ہوں توکس کوفائدہ ہوگا؟
بم دھماکے باہرسے سازش ہورہی ہے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کا گوہاٹی سٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مستونگ میں دہشت گردی پر بہت دل خراب ہوا،نواب سراج رئیسانی محب وطن پاکستانی تھے،بم دھماکوں کی سازش ملک سے باہرہوتی ہے،ملک کے اندروالیساتھ دیتے ہیں۔ایسے لوگوں کولیڈرنہ مانیں جس کے اثاثے بیرون ملک پڑے ہیں،کچھ لوگ چاہتے ہیں پاکستان میں فساد ہوالیکشن میں لوگ نہ نکلیں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف خاندان کابزنس کرپشن تھا،نواز،زرداری حکومت میں نااہل لوگوں کواداروں کے اہم عہدوں پرلگایا گیا،زرداری 35 ارب کے منی لانڈرنگ سکینڈل میں ملوث ہیں،زرداری بتائیں ان کے پاس پیسے کہاں سے آئے؟جبکہ میرا ایک روپیہ پاکستان سے باہرنہیں ہے۔کپتان نے مزید کہا کہ کس نے میاں صاحب کوکہا کہ واپس آجاؤ؟شہبازشریف نے نوازشریف کوکہا واپس آئیں لاکھوں لوگ استقبال کیلئے نکلیں گے ، نوازشریف شہبازشریف کے کہنے پرواپس آگیالیکن شہبازشریف آپ کے لیے اچھی خبرنہیں کیونکہ آپ کوبھی نوازشریف کے ساتھ اڈیالہ جانا ہے۔(ع۔ع)

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











