Naa Ehli Ki Darkhawaasat...Court...
Posted By: Ashad on 19-07-2018 | 04:53:28Category: Political Videos, Newsنااہلی کی درخواست۔۔۔ سپریم کورٹ نے شیخ وقاص اکرم کو بڑ ی خوشخبری سنا دی
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ نے شیخ وقاص اکرم کو این اے 115 جھنگ سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔سپریم کورٹ میں شیخ وقاص اکرم کےمخالف درخواست گزار محمد عمران کی جانب سے دائر درخواست میں جعلی ڈگری کی بنیاد پر شیخ وقاص کو نااہل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔
جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن نے پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے محمد عمران کی درخواست خارج کردی۔سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کو این اے 115 جھنگ سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ وقاص اکرم کے کاغذات نامزدگی میں کوئی غلط بیانی نہیں، ان کی بی اے کی سند کے خلاف ایچ ای سی کا لیٹر ہائیکورٹ نے معطل کیا ہے۔جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ وقاص اکرم کی تعلیمی سند جعلی ہونے کا کوئی عدالتی ڈکلریشن نہیں۔واضح رہے کہ شیخ وقاص اکرم این اے 115 سے آزاد حیثیت میں انتخابی نشان مٹکے پر الیکشن لڑرہے ہیں۔(ز،ط)

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











