Aaj Se 5 Saal Pehle 2013...
Posted By: Ahmed on 19-07-2018 | 06:36:42Category: Political Videos, Newsآج سے پانچ سال قبل 2013 کے انتخابات میں لاہور میں تحریک انصاف کی پوزیشن کیا تھی اور آج 2018 میں لاہوری کس موڈ میں ہیں ؟ تازہ ترین سیاسی تبصرہ ملاحظہ کیجیے
لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن نے 2013 کے صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں صوبائی دارالحکومت میں بھاری مارجن کے ساتھ سب سے زیادہ سیٹیں جیتیں ، پی ٹی آئی کے امیدوار کوئی قابل ذکر کامیابی حاصل نہ کر سکے ۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے 15 سے 20 ہزار سے زائد لیڈ لی ،
10 پر 30 ہزار سے زیادہ زائد اور 6 سے 40 ہزار کی لیڈ سے میدا ن مارا ۔ سیف الملوک کھوکھر نے صوبائی اسمبلی سیٹ لینے پر ریکارڈ بھی توڑ ڈالا ۔ سیف الملوک کھوکھر نے پی پی 160سے 71677 ووٹ حاصل کیے پی ٹی آئی کے میاں اسلم نے اپنے مدمقابل کو 5109 کی لیڈ سے شکست دی ۔ ان کے بعد میاں محمود رہے جنہوں نے اپنے مدمقابل کو 3809 ووٹوں سے شکست دی سب سے کم لیڈ پی ٹی آئی کے ڈاکٹر مرادراس کی تھی ۔ جنہو ں نے 2330 ووٹ زیادہ لیے۔ شہباز شریف نے صوبائی حلقے سے 40000 سے زائد ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔ پی پی 156 ایک ایسا ھلقہ تھا جس میں مسلم لیگ کو سب سے کمووٹ پڑے اور یاسین سوہل نے اپنے مد مقابل کو صر ف 8895 ووٹوں سے شکست دی ۔ اب احسن رشید اس دنیا میں نہیں رہے ۔ پی ٹی آئی کے علم خان بھی اس بار الیکشن میں حصہ لے رہے یض اور ان کے حلقہ مین کانٹے کا مقابلہ ہے ۔
جبکہ ماضی کے نتائج کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ن لیگ کا پلڑا بھاری ہے ، الیکشن 2018 میں ن لیگ کو 5 سیٹوں کا اضافہ ہو چکا ہے لہذا مسلم لیگ ن کے لیے ضروری ہے کہ وہ پرانی روایت کو برقرار رکھے ۔ ورنہ پنجاب اسمبلی مین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ میاں محمود الرشید ، ڈاکٹر مرادراس اور میاں اسلم اقبال کی سیٹ خطرے میں ہے ۔ پی ٹی آئی کو 10 ہزار سے زائد لیڈ سے ہرانے والوں میں ملک غلام حبیب ، نصیر احمد ، سید زعیم قادری ، بلال یاسین ، رانا مشہود شامل ہیں ۔ 20 ہزار سے زائد ووٹ لینے والوں میں سے مسلم لیگ ن کے غزالی سلیم ، حمزہ شہباز ، مہر اشتیاق ، محمد تجمل حسین اور ملک غلام حبیب شامل ہیں ۔ جبکہ 30 ہزار ووٹ لینے والوں میں سے خواجہ عمرا ن ، میاں مجتبیٰ ، وحید گل ، اور رمضان صدیق شامل ہیں ۔ ن لیگ نے اپنی چھوڑی ہوئی سیٹوں میں پر با آسانی کامیابی حاصل کی ۔ صرف محسن لطیف کی سیٹ پر پی ٹی آئی کے شعیب صدیقی نے میدان مارا ۔ (س)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












