Aakhir Kya Wajah Thi Ke...
Posted By: Akram on 19-07-2018 | 06:41:26Category: Political Videos, Newsآخر کیا وجہ تھی کہ لیگی رہنما ایئر پورٹ نہ پہنچ سکے ؟ “اینکر نے مصدق ملک سے یہ سوال کیا تو آگے سے انہوں نے ایسا جواب دے دیا کہ جیو نیوز نے فوراً دونوں کی آواز بند کردی، یہ جواب کیا تھا ؟ جانیے
لاہور (ویب ڈیسک )سینئر صحافی مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ جیو نے اس وقت نشریات بند کردیں جب لیگی رہنما مصدق ملک نے ایک سوال کے جواب میں طلعت حسین کا پروگرام نشر نہ کرنے کے حوالے سے سوال پوچھ لیا۔ٹوئٹر پر مرتضیٰ سولنگی نے لکھا ”جیو کے اینکر وجیہہ ثانی نے ڈاکٹر مصدق ملک
سے سوال پوچھا کہ آخر کیوں مسلم لیگ ن کے قائدین لاہور ایئر پورٹ نہیں پہنچے ؟ ۔ ڈاکٹر مصدق ملک آگے سے بولے کہ جیو نے کیوں طلعت حسین کا پروگرام اور لاہور ریلی کی فوٹیج نہیں دکھائی۔ ڈاکٹر مصدق ملک کے یہ بات کرتے ہی جیو نے دونوں کی آواز بند کردی، کیا عجیب وقت آگیا ہے“۔مرتضیٰ سولنگی کے اس ٹویٹ کے جوا ب میں لوگ مختلف قسم کے تبصرے کر رہے ہیں۔ عثمان نے لکھا ’ یہ مجھے ضیا دور کی یاد دلاتا ہے جب انور مقصود اور مرحوم معین اختر پر پابندی عائد کردی گئی تو انہوں نے آمریت کو للکارنے کیلئے کوڈ ورڈز استعمال کرنے شروع کردیے، وہ سیاہ دن تھے، مجھے لگا کہ شایداب بہتری آگئی ہے لیکن میں غلط تھا‘۔راجہ حسنین حیدر نے مرتضیٰ سولنگی کے اس ٹویٹ کو سراہا اور انہیں صحافت کا میٹھا خربوزہ قرار دے دیا۔محمد ذیشان نے ڈاکٹر مصدق ملک کے جواب کو سکسر قرار دیا۔محمد عمیر نے لکھا کہ تمام میڈیا ہاﺅسز کو نیشنلائز کرکے ان کے پیسے ڈیم فنڈ میں جمع کرادیے جائیں۔(ز۔ط)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












