Fawad Hasan Fawad Ko Bari Karne Ka Hukam
Posted By: Ahmed on 19-07-2018 | 08:04:30Category: Political Videos, Newsتوہین عدالت کیس میں فواد حسن فواد کو بری کرنے کا حکم
گلگت:گلگت بلتستان کی عدالت نے فواد حسن فواد کو توہین عدالت کیس میں بری کر دیا۔
ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان عدالت کے جج نے فواد حسن فواد کے معافی مانگنے پر انہیں کیس سے بری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔گلگت بلتستان کی عدالت نے دو روز قبل احتساب عدالت سے انہیں ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر بھجوانے کی درخواست کی تھی۔
فواد حسن فواد نے استدعا کی تھی کہ صحت اجازت نہیں دیتی، گلگت بلتستان نہ بھجوایا جائے۔لیکن احتساب عدالت کے جج محمد منیر نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فوادحسن فواد کو ایک روز کے لیے گلگت بلتستان لے جانے اور عدالت میں پیش کرنے کی اجازت دے دی تھی۔واضح رہے کہ فواد حسن فواد اس وقت آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں نیب کے زیر حراست ہیں۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











