Fakhar Zaman Ek Aur Record Torne Kay Qareeb
Posted By: Ahmed on 20-07-2018 | 08:53:57Category: Political Videos, Newsپاکستان نے اور کون کون سے ریکارڈ بنا ڈالے، جان کر آپ بھی مسکرا دیں گے ہرارے (مانیٹرنگ ڈیسک) زمبابوے کے خلاف ایک روزہ میچز کی سیریز کا چوتھا میچ پاکستان کےلئے ریکارڈ ساز ثابت ہو گیا ہے۔ پاکستان نے اپنی ایک روزہ میچز کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور بناتے ہوئے زمبابوبے کو 400رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ ا س سے قبل پاکستان کا کسی ایک میچ کا سب سے بڑا سکور 385/7تھا جو اس نے بنگلہ دیش کے خلاف بنایا ۔اسی طرح پاکستان نے ایک روزہ میچوں کی سب سے بڑی پارٹنر
شپ کا بھی ریکارڈ توڑ ڈالا ۔پاکستانی اوپننگ بلے بازو ں نے 304رنز کی سانجھے داری قائم کر ڈالی اس طرح پاکستان نے سری لنکا کے 286نز کے اوپننگ سٹینڈ کے ریکارڈ کو بھی توڑ ڈالا۔ فخر زمان نے 210رنز ناٹ آئوٹ کی اننگز کھیلتے ہوئے پاکستان کی جانب سے کسی بلے باز کے پہلی ڈبل سنچری بنانے کا بھی اعزاز اپنے نام کر لیا۔ فخرزمان نے اپنے 17ویں میچ میں 980رنز بنا لئے ہیں۔ اس طرح وہ سر ویوین رچرڈ کا 1000رنز کا ریکارڈ توڑنے کے قریب ہیں جو انھوںنے 21میچز کھیل کر بنایا تھا۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











