Yousuf Raza Gillani Kay Bete Par Firing
Posted By: Abid on 20-07-2018 | 08:57:42Category: Political Videos, Newsملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما علی موسیٰ گیلانی کے قافلے پر فائرنگ ہوئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق علی موسیٰ کے قافلے پرفائرنگ شاہ رکن عالم کالو نیمیں ہوئی۔ فائرنگ کے بعد پولیس کو موقع پر طلب کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے نامعلوم افراد تھے جن کی تلاش جاری ہے۔ فائرنگ کے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی۔فائرنگ کی اطلاعات آتے ہی پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت تشویش اور سوگ میں مبتلا ہوگئی ہے، پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جلد از جلد مزلمان کو گرفتار کیا جائے اور تمام رہنماؤں کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے ، یار رہے کہ علی موسیٰ گیلانی
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے ہیں۔ یاد رہے کہ تین سال قبل سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے دوسرے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کو 9 مئی 2013 کو عام انتخابات سے 2 روز قبل ملتان سے اغواء کیا گیا تھا۔ علی حیدر گیلانی پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 200 سے پیپلز پارٹیکے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے تھے اور انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک جلسے سے خطاب کر رہے تھے کہ اسی دوران نامعلوم افراد کی جانب سے جلسے میں فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں علی حیدر گیلانی کے ذاتی سیکرٹری محی الدین سمیت 2 افراد ہلاک جبکہ وہ خود لاپتہ ہوگئے تھےجس کے بعد انہیں 10 مئی 2016ء کو بازیاب کروا کے 11 مئی 2016ء کو واپس پاکستان لایا گیا۔تاہم اب علی موسیٰ گیلانی پر بھی انتخابات سے قبل ہی فائرنگ کی گئی ہے، علی موسیٰ گیلانی کو سکیورٹی خدشے کے پیش نظر اپنی نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ہے۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












