Nawaz Shrif Ka Qissa Toh Khatam Magar...
Posted By: Ahmed on 21-07-2018 | 10:58:04Category: Political Videos, Newsنواز شریف کا قصہ تو ختم مگر شہباز شریف نے آج کیا کارنامہ سر انجام دے ڈالا ؟ سرگودھا سے خبر آ گئی
لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن سلانوالی میں متاثر کن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہی سرگودھا میں مسلم لیگ ن کے تاریخی جلسے نے مخالفین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کا وقت قریب آرہا ہے ۔سیاسی جماعتوں نے اپنی اپنی انتخابی مہم شروع کر دی ہے۔
اس حوالے سے مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کی غیر موجودگی میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف ہی مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کی قیادت کر رہے ہیں۔انہوں نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کراچی ہے کیا اور اب وہ پنجاب میں اپنی انتخابی مہم کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔اس حوالے سے آج شہباز شریف نے سلانوالی سرگودھا میں تاریخی جلسہ کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن سلانوالی میں متاثر کن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہی۔جلسے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور پنڈال مکمل طور پر لوگوں سے بھر گیا۔اس موقع پر جب جلسہ گاہ کے فضائی مناظر دکھائے گئے تو لوگوں کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر تھا جو شہباز کا خطاب سننے کے لیے بے چین تھا۔اس حوالے سے ن لیگ کے متوالوں میں ایک خاص قسم کا جوش و جذبہ پایا جارہا تھا۔ اتنی بڑی تعداد میں کارکنان کا اٹک جلسے میں اکٹھا ہو جانے کومسلم لیگ ن کی ایک بہت بڑی کامیابی سمجھا جارہا ہے۔اس موقع پر شہباز شریف بھی خاصے خوش اور پرجوش نظر آئے۔سرگودھا کے ووٹرز کی اتنی بڑی تعداد نے اس شہر سے مسلم لیگ ن کی فتح کا نقارہ بجا دیا،اگر یہ فتح کا نقارہ نہ ہو تو بھی یہ مسلم لیگ ن کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ اور یہ جلسہ اس بات کی علامت ہے کہ مسلم لیگ ن آج بھی عوامی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرنے کے قابل ہے۔(ش،ز،خ)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












