Kaala Baagh Dam Rad Kar Diya Gaya
Posted By: Ahmed on 21-07-2018 | 11:17:57Category: Political Videos, Newsکالاباغ ڈیم رد کر دیا گیا ، اسی لیے جسٹس ثاقب نثار نے ۔۔۔۔۔ نثار کھوڑو نے چیف جسٹس کے کاندھے پر رکھ کر بندوق چلا دی
لاڑکانہ(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم رد ہوچکا ہے اسی لیے چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھی دوسرے ڈیموں کی تعمیر کی بات کی۔وہ صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کر رہے تھے، انھوں نے گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس پر
تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کو ابھی بھی دوسروں کی ضرورت ہے۔ نثار کھوڑو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’جی ڈی اے ابھی بھی دوسروں کی مدد کی تلاش میں ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ وفاق میں جمہوریت پسند جماعتوں کے ساتھ مل کر چل سکتے ہیں۔پی پی کے سینئر رہنما نے کہا کہ بلاول بھٹو کو نصیر آباد اور فیصل آباد جانے نہیں دیا گیا، ایسی ہی صورتِ حال رہی تو انتخابات پر سوال اٹھیں گے۔نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ 25 جولائی دور نہیں ہے، ہرایک کی محنت کا نتیجہ سامنے آ جائے گا، پیپلز پارٹی سندھ اور وفاق میں حکومت بنائے گی۔خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے ملک میں پانی کی قلت کے مسئلے پر ایکشن لیتے ہوئے ڈیموں کی تعمیر کا معاملہ اٹھایا اور اس سلسلے میں دیامر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے لیے عدالتی حکم کے ذریعے فنڈ بھی قائم کردیاہے۔نثارکھوڑو کا کہنا تھا کہ ہم سب مل کر نئے صوبے کا مطالبہ کرنے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔واضح رہے کہ نثار کھوڑو سندھ میں نئے صوبے کے لیے اٹھائی جانے والی آواز کے سخت ناقد ہیں، وہ متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ اس مطالبے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔(ش،ز،خ)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












