Main Aapse Nahi Milna Chahti...
Posted By: Mangu on 21-07-2018 | 11:23:02Category: Political Videos, News’’ میں آپ سے نہیں ملنا چاہتی کیونکہ ۔۔۔۔‘‘ شہزادہ ہیری سے شادی ہوتے ہی میگن مارکل نے اپنے والد کو ملنے سے انکار کیوں کیا؟ شاہی خاندان کے ذرائع نے بڑا راز فاش کر دیا
برطانیہ( ویب ڈیسک )شاہی خاندان کی نوبیاہتا بہو میگھن مارکل اپنے والد تھامس مارکل سے ناراض ہیں، اور آج کل بات چیت بند کی ہوئی ہے۔برطانوی شاہی خاندان کے اہم راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے غیر ملکی میڈیا نے خصوصی تفصیلات جاری کی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاہی خاندان کے ایک راز داں کا کہنا ہے
کہ ان کی چھوٹی بہو میگھن مارکل اپنے والد سے ملنا نہیں چاہتیں جس کی وجہ ان کے والد تھامس مارکل کی ان کی شادی پر دل کی سرجری کا بہانہ بناکر غیر حاضری تھی۔راز میں انکشاف ہوا ہے کہ تھامس مارکل کی کوئی سرجری نہیں ہوئی تھی ،انہوں نے شادی میں شرکت نہ کرنے کا محض ڈھونگ رچایا تھا۔اس راز کے بعد میگھن تھامس مارکل سے تعلق توڑنے پر مجبور ہیں کیونکہ اب انہیں اپنے والد پر یقین نہیں رہا کہ وہ مزید آگےکیا کریں گے؟ایسا لگتا ہے کہ میگھن اپنے والد کے جھوٹ کو نظر انداز نہیں کر سکتیں اور انہیں معاف کرنے کو بھی تیار نہیں ہیں۔میگھن آج کل اپنے شوہر شہزادہ ہیری کے ساتھ نئی زندگی کے سفر پر خوشی سے گامزن ہیں۔میگھن کی تمام تر توجہ، پیار اطاعت اور وفاداری ہیری اور اپنے شاہی سسرال کے لئے ہے۔واضح رہے شاہی خاندان کے چھوٹے نواب پرنس ہیری اور سابق امریکی اداکارہ میگھن مارکل رواں سال 19 مئی کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔شاہی خاندان کی شادی میں شرکت ہر شخص کی خواہش تھی تاہم نئی نویلی دلہن کے والد نے اپنی ہی بیٹی کی شادی میں شرکت نہ کی ۔ میگھن کی شادی کی رسومات والد کی غیر موجودگی میں ادا ہوئیں تھیں۔73 سالہ تھامس مارکل نےشادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے دل کی سرجری ہےلہٰذا ڈاکٹروں نے انہیں آرام کرنے اور سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔(ز،ط)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












