Is Sadi Ka Sab Se Taweel Aur Mukammil...
Posted By: Ahmed on 21-07-2018 | 11:52:13Category: Political Videos, Newsاس صدی کا سب سے طویل اور مکمل چاند گرہن کس تاریخ کو اور کس وقت نظر آنے والا ہے ؟ ماہرین نے بتا دیا
لندن(ویب ڈیسک )اس صدی کا سب سے طویل مکمل چاند گرہن 27 اور 28جولائی کی رات کو ہوگا جو تقریباً پونے 2 گھنٹے تک رہے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 27،28 جولائی کی رات ایک گھنٹہ 43 منٹ تک چاند پوری طرح زمین کے سایہ میں ہوگا جو نہ صرف 2001 ء سے اب تک کا
سب سے طویل اور مکمل چاند گرہن ہوگا بلکہ اگلے 82 برسوں یعنی 2100 تک اتنا طویل مکمل چاند گرہن دوبارہ نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ 27 جولائی کو مریخ زمین کے ٹھیک سامنے ہوگاجبکہ اس دن زمین سورج اور مریخ کے درمیان میں ہوگی,اس طرح جولائی کے آخر اور اگست کے ابتدائی دنوں میں غروب آفتاب سے طلوع آفتاب تک پورے عرصے مریخ دکھائی دے گا اور عام دنوں کے مقابلے زیادہ چمکدار نظر آئیگا جبکہ یہ 31 جولائی کو زمین کے سب سے قریب ہوگا۔چاند گرہن کی رات مریخ چاند سے کافی قریب ہوگا اور گرہن کے دوران اسے بنا کسی آلہ کے بغیر دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ مریخ اوسطاً ہر 26 مہینے میں ایک مرتبہ زمین سے سورج کے ٹھیک الٹ سمت میں آتا ہے جبکہ 2003ء کے بعد پہلی مرتبہ ایسا ہوگا کہ مریخ زمین کے اتنا قریب ہوگا اور اتنا چمکدار دکھائی دے گا۔ اگست 2003ء میں یہ تقریباً 60 ہزار سال میں زمین کے سب سے قریب آیاتھا۔(ز،ط)

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











