Top Rated Posts ....
Search

Election 2018 Mulak Ke Shafaaf Tareen...

Posted By: Akbar on 21-07-2018 | 11:53:10Category: Political Videos, News


الیکشن 2018 ملک کے شفاف ترین انتخابات: سکیورٹی کے لیے فوج اور پولیس کے کتنے اہلکار ڈیوٹی دیں گے؟الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کی جانے والی رپورٹ نے سب کو حیران کر دیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک )الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ سٹیشنز کے اندر اور باہر 2،2 فوجی جوان تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،اس کے علاوہ پنجاب اور اسلام آباد میں 2 لاکھ 2100 اور سندھ میں ایک لاکھ 599 پولیس اہلکارتعینات کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جب کہ

خیبرپختونخوا میں 87 ہزار 269 اور بلوچستان میں 59 ہزار 497 پولیس اہلکار تعینات کئے جائینگے ،الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 16 لاکھ کے قریب انتخابی عملہ خدمات سر انجام دے گا جن میں سے 85 ہزار 307 پریذائیڈنگ افسران، 5 لاکھ 10 ہزار 356 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور 2 لاکھ 55 ہزار 178 پولنگ افسران 25 جولائی کو ڈیوٹی انجام دیں گے ،پنجاب اور اسلام آباد میں 48 ہزار 610 پریذائیڈنگ افسر ، 2 لاکھ 81 ہزار 62 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر جب کہ ایک لاکھ 40 ہزار 534 پولنگ افسر تعینات ہوں گے ،سندھ میں 17 ہزار 747 پریذائیڈنگ افسر، ایک لاکھ 22 ہزار 204 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر اور 61 ہزار 102 پولنگ افسر ڈیوٹی دیں گے ،خیبرپختونخوا اور فاٹا میں 14 ہزار 530 پریذائیڈنگ افسر، 83 ہزار 692 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر اور 41 ہزار 846 پولنگ افسر،بلوچستان میں 4 ہزار 420 پریذائیڈنگ افسر، 23 ہزار 398 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر اور 11 ہزار 699 پولنگ افسر تعینات ہوں گے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 131 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر مقرر کیے گئے ہیں، قومی اسمبلی کے لیے 272 ریٹرننگ افسر اور 600 اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر ہوں گے جب کہ صوبائی اسمبلیوں کے لیے 577 ریٹرننگ افسر اور

ایک ہزار 140 اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر تعینات کیے جارہے ہیں۔الیکشن کمیشن نے بتایاکہ ملک بھر میں ڈی آر اوز اور آر اوز کی مجموعی تعداد 2 ہزار 720 ہے ۔این این اے کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی نتائج جاری کرنے سے متعلق پریذائیڈنگ افسران کوہدایات نامہ ارسال کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام پریذائیڈنگ افسران ووٹوں کی گنتی کے بعد فارم 45 تیارکریں گے ، جس میں امیدواروں کوملنے والے ووٹوں کی تفصیلات درج ہوں گی، بچ جانے والے بیلٹ پیپرزکی تفصیلات فارم 46 میں درج کی جائیں گی۔ ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے پرنتائج کی تصدیق شدہ کاپی امیدواروں کوموقع پر جاری کی جائے گی، نتائج کی کاپی وہاں موجود پولنگ ایجنٹ کوبھی دی جا سکتی ہے ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ نتائج کی تیاری کے لیے پریذائیڈنگ افسرامیدواروں اوران کے ایجنٹس کوتحریری نوٹس بھی جاری کرے گا، نوٹس میں مقام اوروقت کا تعین کیا جائے گا، نتائج کی تیاری کے بعد پریذائیڈنگ افسرتمام انتخابی مواد پیکٹ میں بند کرکے آر او کو بھیجنے کا پابند ہے ۔ پریذائیڈنگ افسران کے بھیجے گئے نتائج امیدواروں اوران کے ایجنٹس کی موجودگی میں جمع کئے جائیں گے ،آراوزنتائج کی تیاری سے قبل گنتی سے بچ جانے والے بیلٹ پیپرزکا جائزہ لیں گے ۔ دریں اثناء پاک فوج ، یورپی یونین اور امریکی سفارتی وفود نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے الگ الگ دورے کئے ،پاک فوج اورالیکشن کمیشن حکام کے درمیان 25جولائی کے انتخابات کی سکیورٹی، بیلٹ پیپرزکی ترسیل کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات کے دوران عام انتخابات میں پاک فوج کی تعیناتی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں یورپی یونین اور امریکی سفارتخانے کے وفد نے الیکشن کمیشن آفس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کی،اس موقع پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے غیر ملکی وفد کو آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تیاریوں سے آگاہ کیا۔ملاقات کے دوران غیر ملکی مبصرین کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔(ذ،ک)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.