Breaking News PTI Ka Bada Nuqsaan
Posted By: Ashad on 22-07-2018 | 04:55:58Category: Political Videos, Newsبریکنگ نیوز: تحریک انصاف کا بہت بڑا نقصان ۔۔۔۔عمران خان کا بڑا ٹائیگر اور امیدوار صوبائی اسمبلی خودکش حملے میں شہید ، پورے ملک میں سوگ کی فضا
لاہور (ویب ڈیسک) تحصیل کلاچی میں خود کش حملے کے نتیجے میں تحریک انصاف کے امیدوار اکرام اللہ گنڈاپور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے ہیں نجی ٹی وی چینل کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں خود کش حملے کے نتیجے میں تحریک انصاف کے امیدوار اکرام خان گنڈاپور شہید ہو گئے ہیں ،
واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا تھا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی تھیں ۔پولیس کے مطابق دھماکہ خودکش تھا اور حملہ آور کے اعضا قبضے میں لے لیے ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر مزید شواہد اکھٹے کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔ اکرام خان گنڈاپور پی کے 99 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں جب کہ وہ سابق صوبائی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی سراج رئیسانی سمیت 128 افراد شہید جب کہ 150 افراد زخمی ہوگئے تھے۔اس سے قبل بنوں کے علاقے میں جے یو آئی (ف) کے رہنما اکرم خان درانی کے قافلے کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے تھے تاہم اکرم درانی اس حملے میں محفوظ رہے جب کہ اس سے قبل پشاور کے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ کے دوران دھماکے میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرحوم رہنما بشیر بلور کے بیٹے اور اے این پی کے ’پی کے 78‘ کے انتخابی امیدوار ہارون بلور سمیت 13 افراد شہید ہوگئے تھے۔(س)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












