Hanif Abbasi Ki Naa Ehli...
Posted By: Akram on 22-07-2018 | 07:13:53Category: Political Videos, Newsلاہور (ویب ڈیسک) شریف برادران کے دست راست اور مسلم لیگ ن کے متوالے حنیف عباسی کو سزا ملنے کے بعد نواز شریف کے بیانیے کو مزید تقویت پہنچی ہے ۔ جیل میں پڑے شیر سے مخالفین پر گھبراہٹ طاری ہو رہی ہے۔ اور ن لیگ پر ہمدردی کے ووٹوں کی بارش ہو نے جا رہی ہے ،
دوسری جانب پولنگ ڈے سے 72 گھنٹے قبل رات کے اندھیرے میں سنا سنانے سے لگتا ہے کہ وینٹی لیٹر پر پڑے شیر کو بھاری مقدار میں اکسیجن دے کر اپنے ٹانگوں پر کھڑا کیا جا رہا ہے ۔ شیخ رشید کے مد مقابل حنیف انتخابی میدان سے باہر ہو گئے ہیں ۔ سزا کے بعد نااہل بھی ہو گئے ہیں ۔ مگر ان کو ملنے والی سزا مسلم لیگ ن کی کمپین میں جان ڈال گئی ہے ، ووٹ کو عزت دو سے شروع ہونے والا یہ بیا نیہ مزید مضبوط ہو تا جا رہا ہے ۔ ایسے حالات میں نواز شریف ، مریم نوا ز اور کیپٹن صفدر کو جیل میں 9 راتیں ہوئی ہیں تب سے ن لیگ کی کمپین میں مزید جان پڑی ہے ۔ ان کی جیل یاترا سے بازی پلٹتی نظر آ رہی ہے ، حالات ن لیگ کی طرف اشارہ کر رہے ہیں ۔ اب سیاسی پنڈتوں کا خیال ہے کہ الٹی ہو گئی سب تدبیریں ، اب ن لیگ الیکشن میں جیت کے مزید قریب پہنچ چکی ہے ۔ اسے حالات مین حنیف عباسی کی جیل یاترا ن لیگ کے لیے پاور بینک کا کام کرے گی۔ ایسے وقت میں ن لیگ کی ٹاپ ٹو باٹم قیادت الیکشن 2018 مین گڑ بڑ کا راگ الاپ رہی ہے ، اور مقتدر قوتوں پر الزامات کی بوچھاڑ کر رہی ہے ۔ ن لیگ ووٹ کو عزت کا بیانہ ہر گلی ، محلے میں پہنچا چکی ہے ۔ ایسے حالات میں متوالے کو سزا شیر کی طاقت کو بڑھانے کے مترادف ہے ، لیکن ابھی بھی سیاسی کھیل سے رہنماؤں کو ان یا آؤٹ کیا جا سکتا ہے ، ابھی بھی 80 فیصد سے زائد سیاسی شخصیات پر نااہلی کی تلواریں لٹک رہی ہیں جن کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔(س)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












