Kya Aapne Bushra Bibi Ko Shadi Se Pehle Dekha Tha?
Posted By: Pango on 22-07-2018 | 07:18:18Category: Political Videos, Newsکیا آپ نے بشریٰ بی بی کو شادی سے پہلے دیکھا تھا ؟ برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے ایسی بات کہہ دیں کہ غیر ملکی صحافی بھی چونک پڑے
لندن(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی تیسری اہلیہ بشریٰ بی بی کے متعلق یہ بات پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ انہوں نے شادی سے پہلے اپنی اہلیہ کی شکل نہیں دیکھی تھی۔ اب برطانوی اخبار ڈیلی میل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے اس حوالے سے ایسی بات کہہ دی ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔
عمران خان نے انٹرویو میں ایک بار پھر اس بات کو دہرایا کہ انہوں نے شادی سے پہلے بشریٰ بی بی کا چہرہ نہیں دیکھا تھا کیونکہ وہ ہمیشہ نقا ب میں ان کے سامنے آتی تھیں تاہم انہوں نے اس انٹرویو میں کہا کہ چہرہ نہ دیکھنے کے باوجود میں جانتا تھا کہ وہ کیسی دِکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ”بشریٰ بی بی کے گھر میں ان کی ایک پرانی تصویر لگی ہوئی تھی۔ یہ تصویر اس دور کی تھی جب وہ تصوف کی طرف راغب نہیں ہوئی تھیں اور پردہ نہیں کرتی تھیں۔ اس تصویر سے مجھے اندازہ تھا کہ وہ کیسی دکھائی دیتی ہیں۔“عمران خان کا بشریٰ بی بی کے بارے میں مزید کہنا تھا کہ ”اگرچہ میں نے اپنی اہلیہ کا چہرہ دیکھے بغیر انہیں رشتے کی پیشکش کی تاہم شادی کے بعد ان کا چہرہ دیکھ کر مجھے مایوسی نہیں ہوئی اور میں اپنی شادی سے بہت خوش ہوں۔“ڈیلی میل لکھتا ہے کہ 1980ءکی دہائی میں جب عمران خان کرکٹ کے میدان اور لندن کے نائٹ کلبوں میں یکساں توانائی دکھاتے تھے ،
اپنے ان دنوں میں ایسا رشتے کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ”اگر ان دنوں مجھے کوئی کہتا کہ ایسی لڑکی سے شادی کر لو جسے میں نے نہ دیکھا ہو، تو یقینا میں انکار کر دیتا اور یہ بات کرنے والے کو پاگل سمجھتا، تاہم اب دیگر بہت سی چیزوں کے ساتھ رشتوں کے متعلق بھی میرا رویہ تبدیل ہو چکا ہے۔ مجھے بتدریج احساس ہوا ہے کہ اگر چہ کسی کی جسمانی کشش کو مجھ سے زیادہ بہتر کوئی نہیں جانتا لیکن کسی شخص کا کردار، سوچ اور دانش جسمانی کشش سے کہیں زیادہ اہم ہوتے ہیں۔ میرا تجربہ یہ کہتا ہے کہ جسمانی کشش کا زندگی میں بہت کم حصہ ہے۔اس شادی کے پیچھے بھی یہی وجہ ہے اور میں اپنی بیوی کی دانش اور اس کے کردار کی بہت عزت کرتا ہوں۔“انٹرویو میں ریحام خان کے متعلق بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ”عام طور پر میں ریحام کے متعلق بات نہیں کرتا لیکن میں یہ کہوں گا کہ میں نے زندگی میں بہت سی غلطیاں کی ہوں گی، تاہم ریحام خان سے شادی میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ (س)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












