Shadi Ke Jhanjhant Mein Nahi Parna Chahti - Sajal Ali
Posted By: Ahmed on 22-07-2018 | 07:45:54Category: Political Videos, Newsشادی کے جھنجھٹ میں پڑ گئی تو کام مشکل ہوجائیگا:سجل علی
لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ زندگی میں ناکامیاں ہی اصل کامیابی کو جنم دیتی ہیں،کسی غیر معروف فلم میں کام کرکے اپنی شہرت خراب نہیں کرنا چاہتی ، شادی کے جھنجھٹ میں پڑ گئی تو پھر میرے لئے کام جاری رکھنا مشکل ہوجائیگا، پاکستان فلم انڈسٹری اپنے احیا کی جانب گامزن ہے۔
روزنامہ خبریں کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ بہت سے نئے فلمساز بھی فلم انڈسٹری کو مستحکم کرنے کے لیے فلمیں بنا اور پروڈیوس کررہے ہیں، کچھ پر قسمت کی دیوی اس قدر مہربان ہے کہ ان کی فلمیں سپرہٹ ہیں جبکہ چند ایسے بھی ہیں جو فلمسازی کے بارے میں جنونی ہیں تاہم ان کی فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ایسی صورتحال میں کوئی ایسی فلم نہیں کرسکتی جس سے میری شہرت کو نقصان پہنچے ، میں صرف ایسی فلم میں کام کروں گی جو سپر ہٹ جائے گی ۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











