Election se 3 Din Qabal Polling Afsaran Giraftar, Waja Kia Bani ?
Posted By: Ahmed on 22-07-2018 | 08:31:44Category: Political Videos, Newsسیہون (نیوز ڈیسک)الیکشن سے قبل ہی پولنگ افسران نے اپنا رنگ دکھانا شروع کردیا ہے جبکہ سانگھڑ اور سیہون میں اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز (اے آر اوز) نے پوسٹل بیلٹ پیپرز کھولنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں 6 پولنگ افسران گرفتار کرلیے گئے۔تفصیلات کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے اے آر اوز کی پوسٹل پیپرز کھولنے کی کوشش کے واقعے پر چیف سیکریٹری سندھ سے رابطہ کرلیا۔نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے سیہون کے حلقے پی ایس 80 پر پوسٹل بیلٹ پیپرز کھولنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی اور ایس ایس پی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے فوری
تحقیقات کا حکم جاری کردیا ہے۔ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ کے نوٹس پر ایس ایس پی نے 6 پولنگ افسران کو گرفتار کرلیا جن میں اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر قربان میمن، محمدصالح، عابدعلی، محمد اسلم، غلام مصطفی اور عبدالعزیز شامل ہیں۔سندھ یونائیٹڈ پارٹی (ایس یو پی) کے رہنما روشن برڑو نے بتایا کہ سیہون کے حلقے پی ایس 80 اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر قربان میمن کے دفتر میں اچانک گئے تو وہاں قربان میمن کے ساتھ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر عزیز راہپوٹو موجود تھے اور اے آر او کی میز پر پوسٹل بیلٹ کے لفافے موجود تھے۔ایس یو پی کے رہنما روشن برڑو نے الزام عائد کیا کہ اے آر او قربان میمن پوسٹل بیلٹ پر مرضی کے امیدوار کا نام لکھ رہے تھے۔تاہم ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اے آر او قربان میمن کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











