Pakistan Ba-Muqabala Zimbabwe, Akhri Match Kon Jeeta ?
Posted By: Akbar on 22-07-2018 | 18:33:42Category: Political Videos, News
ہرارے (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے پانچویں ایک روز میچ میں زمبابوے کو 131نز سے ہرا کر سیریز 5-0سے اپنے نام کر لی ۔ آخر ی میں بھی پاکستان نےزمبابوے کو تینوں شعبوں میں آئوٹ کلاس کیا اور بڑے مارجن سے کامیابی سمیٹی ۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 4وکٹوں پر 364نز بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے نوجوان بلے
باز امام الحق نے 110جبکہ بابراعظم نے 106رنز کی اننگ کھیلی ۔امام الحق کی سیریز میں یہ مسلسل دوسری سنچری تھی ۔ فخر زمان آج بد قسمت رہےجو صرف 15رنز کے فرق سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے ۔ وہ 85رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ آئوٹ ہوئے ۔ زمبابوے کی ٹیم کی بلے بازی آج قدرے بہتر رہی اور جواب میں میزبان ٹیم نے234/4اکاسکور کیا ۔ لیکن یہ سکور پاکستان کے ٹوٹل سے بہت کم تھا ۔ نوجوان اوپنر امام الحق کو مین آف دی میچ جبکہ فخر زمان کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا ۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











