Jinsi Ziyaadati Ka Nishaana Ban'ne Waali Kam Umar Ladkiyaan
Posted By: Akram on 22-07-2018 | 20:23:02Category: Political Videos, Newsجنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی کم عمر لڑکیوں کے ساتھ بعد میں کیا ہوتاہے ؟شرمناک حقائق منظر عا م پر آگئے
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)بچپن میں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکیوں کومتعدد ذہنی اور نفسیاتی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے او ر یہ سلسلہ عمر کے ایک حصے تک جاری رہتا ہے ۔
برطانوی خبر رساں ادارے ”گارڈین “ کے مطابق ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ان کو مہینوں تک کئی اقسام کی ذہنی اور نفسیاتی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑنا ۔جنسی زیادتی کا شکار لڑکیوں میں ، نفساتی دباﺅ ، بے چینی ، پریشانی اور خوف جیسے مسائل زیادتی کے چار سے پانچ ماہ بعدبھی دیکھنے میں آئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اس بات کی تصدیق ہوچکی ہے کہ بچپن میں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکیوں میں پیدا ہونے والی ذہنی بیماریاں بلوغت تک ساتھ رہتی ہیں اور کچھ بیماریاں پھر زندگی بھر کے لئے ان کا مقدر بن جاتی ہیں۔ماہرین کے مطابق 13سے 17 سال کے درمیان والی عمر کی137 لڑکیاں جن کو 2013اور 2015کے درمیان زیادتی کا نشانہ بنایا گیا کا معائنہ کیا گیا تو جنسی زیادتی کے چار اور پانچ ماہ کے بعد ان میں سے 80فیصد لڑکیاں کسی نہ کسی نفسیاتی بیماری کا شکار تھیں جبکہ 55فیصد سے زائد لڑکیوں کو کم ازکم دو نفسیاتی بیماریاں لاحق تھیں۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












