Sharamnaak Faal Ki Khuli Chhutti...
Posted By: Ahmed on 22-07-2018 | 22:02:55Category: Political Videos, Newsکیوبابھی مغرب کے نقش قدم پر ، تاریخ انسانی کے شرمناک فعل کی کھلی چھٹی دینے کی تیاریاں
ہوانا (ڈیلی پاکستان آن لائن)کیوبا میں بھی ہم جنسی پرستی کے شرمناک فعل کے لئے فضا ساز گار بنائی جارہی ہے ۔اس سے قبل کیوبا میں ہم جنسی پرستی پر پابندی عائدتھی۔
امریکی خبر رساں ادارے ”میامی ہیرالڈ“ کے مطابق کیوبا کے رکن پارلیمنٹ اورمشہور مصنف میگوئل بارنٹ نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ماضی کی پابندیوں کو توڑ دیا جائے اور قوانین میں تبدیلی لاتے ہوئے کیوبا میں ہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت دیدی جائے ۔
میگوئل نے کیوبن نیشنل اسمبلی کے اجلاس کے موقع ہم جنسی پرستی کے خاتمے کے حوالے سے مسودہ قانون بحث کے دوران تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم روایتی پابندیوں کو توڑ ڈالیں ۔ہم کو انسانوں کے درمیان امتیازی سلوک کوختم کردینا چاہئے اور میں اس کے حق میں ہوں کے پیار کے لئے جنس کی کوئی قید نہیں ہوتی ۔
واضح رہے کہ ماضی میں کیوبا میں ہم جنسی پرستی کے حوالے سے سختی برتی جاتی رہی ہے جو لوگ اس فعل شنیع میں ملوث پائے جاتے تھے ان کو دوبارہ تعلیم کے لئے اداروں میں بھیج دیا جاتا تھا ۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











