Top Rated Posts ....
Search

Khudkash Hamla Kiyon Aur Kis Ne Kiya?

Posted By: Akram on 23-07-2018 | 00:06:09Category: Political Videos, News


پی ٹی آئی امیدوار اکرام اللہ خان گنڈاپور پر خودکش حملہ کس نے اور کیوں کیا؟ تشویشناک تفصیلات سامنے آ گئیں
ڈیرہ اسماعیل خان (ویب ڈیسک) انتخابی مہم میں مصروف سابق صوبائی وزیر سردار اکرام اللہ خان گنڈہ پوراور ان کے ساتھیوں پر خودکش حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم نے قبول کرلی اور بتایا کہ حملہ ان کے ایک ذیلی گروپ کے جنگجو نے کیا۔میڈیا ہاﺅسزکو جاری بیان میں کالعدم تحریک طالبان کے،

ترجمان محمد خراسانی نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایاکہ ٹی ایس جی گروپ سے تعلق رکھنے والے جنید نے سابق وزیرزراعت اکرام اللہ خان گنڈاپور پرحملہ کیا جس میں وہ ساتھیوں سمیت زخمی اور بعدازاں شہید ہوگیا۔طالبان ترجمان نے دعویٰ کیا کہ طالبان جنگجوؤں کو مارنے کا بدلہ لینے کیلئے حملہ کیا۔یادرہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقہ محلہ کمال خیل میں نوری دربار کے قریب انتخابی مہم کے دوران سابق صوبائی وزیرزراعت خیبرپختونخواوامیدوار پی کے 99کلاچی سرداراکرام اللہ خان گنڈہ پور کی گاڑی کے قریب خود کش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ان کی گاڑی میں سوار چاروں افراد شہید ہوگئے جبکہ ان کا ایک محافظ عبدالرزاق خوش قسمتی سے زندہ بچ سکا۔جبکہ دوسری جانب گزشتہ روز خودکش حملے میں شہید ہونے والے تحریک انصاف کے امیدوار اکرام اللہ گنڈا پور کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جب کہ واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پی ٹی آئی امیدوار سردار اکرام اللہ خان گنڈا پور کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں پی ٹی آئی کارکنان سمیت علاقہ مکین اور گنڈاپور برادری کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد اکرام اللہ گنڈاپور کی تدفین ان کی رہائشگاہ میں ہی کردی گئی ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ کلاچی خودکش حملے کا مقدمہ اکرام اللہ گنڈاپور کے صاحبزادے آریز خان کی مدعیت میں درج کرلیا گیا جس میں نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ خودکش حملے میں شہید ہونے والے تحریک انصاف کے امیدوار اکرام اللہ گنڈا پور صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 99 ڈی آئی خان سے الیکشن لڑ رہے تھے۔اور پانچ سال قبل ان کے بھائی اسراراللہ گنڈا پور بھی دہشت گردی کے حملے میں شہید ہوئے تھے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.